بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

آج کی قومی خبریں (2016-02-25)

اپوزیشن کا مردم شماری با رے حکو متی تا خیری حر بو ں پر احتجا ج ،قومی ترقی کے لئے مردم شماری انتہائی ضروری ہے،حکومت احتجاجی مظاہروں کی آڑ میں مردم شماری کا پروگرام موخر نہ کرے ،خورشید شاہ ،فوج اگر تین لاکھ 75 ہزار جوان مردم شماری کے لئے فراہم نہ کرے تو حکومت مردم شماری کو مختلف مرحلوں میں مکمل کرائے، اپوزیشن لیڈر کا ایو ان میں اظہا ر خیال ،حکومت نے پی آئی اے میں نئی کمپنی رجسٹرڈ کر کے غیر قانونی اقدام کیا ، اپوزیشن حکومت کو غیر قانونی اقدامات نہیں کرنے دی گی،نفسیہ شاہ

چیف شماریات نے مردم شماری کو فوج کی دستیابی سے مشروط کر دیا ،پاک فوج کے جوان سیکورٹی کیلیے دستیاب نہ ہوئے تو مردم شماری میں تاخیر کا خدشہ ہے،آصف باجوہ کیسینٹ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ، قانون کے مطابق یورو بانڈز خریدنے والوں کے نام نہیں بتا سکتے، وزارت خزانہ حکام نے یورو بانڈز خریدنے والوں کی لسٹ کو خفیہ قرار دے دیا

حلقہ این اے 122لاہور کے ضمنی انتخاب بارے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج،الیکشن شفاف انداز میں نہیں ہوا ضمنی انتخاب میں دھاندلی کرائی گئی،علیم خان

سی پی پی اے کی نیپراکو بجلی 3 روپے 38 پیسے سستی کرنے کی درخواست

عز یر بلوچ سے اہل خانہ کی ملاقات، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو29فروری تک نوٹس جا ری

بارشوں میں کمی کے باعث گرمی کا موسم وقت سے پہلے آسکتا ہے ، محکمہ موسمیات

پشاور، حکومت نے صوبے میں نظام صلوة آئندہ رمضان سے نافذکرنے پر باہمی آمادگی کا اظہار

نیکٹا کی ہیلپ لائن تفریح کا ذریعہ بن گئی،نو جنوری سے دسمبر2015ء تک 58591 کالیں موصول