بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار فروری

آج کی قومی خبریں (2016-02-21)

مہمند ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی سرچ آپریشن اور شیلنگ ، 5 عسکریت پسند ہلاک،خاصہ دار فورس پر حملوں کے بعد فورسز کا تعاقب اور سرچ آپریشن جاری،لاشیں قبضہ میں لیکر باقی ساتھیوں کی تلاش جاری، لاشوں کے پاس اسلحہ اور افغان کرنسی برآمد

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس، امن و امان کی صورتحال اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات کا جائزہ لیا گیا،شہریوں کے محافظوں پرفائرنگ کرنیوالوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ،شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،شہداء کے اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال کی جائیگی، فرائض کی ادائیگی میں شہید ہونے پولیس اہلکار قوم کے ہیرو ہیں، قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے، سٹریٹ کرائمزکنٹرول کرنے کیلئے فعال انداز سے فرائض سرانجام دےئے جائیں: شہباز شریف کی ہدایت،اجلاس میں شہید پولیس اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا ، شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا

نوشہرہ ، جنگل سے دودوستوں کی تشددزدہ اور گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد،3نامزدملزمان نے عورت کی آوازمیں دونوں کورنگ روڈپربلایا،پہنچنے پرملزمان نے گن پوائنٹ پرکارمیں اغواء کرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کیا،مقتولین پرشدیدجسمانی تشدد،رسی اورگولیوں کے نشانات ،پوسٹ مارٹم رپورٹ،پولیس نے شناخت کے بعدلاشیں ورثاء کے حوالے کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،گرفتاری کے لئے چھاپے شروع

فیصل آباد،بسنت منانے کی فیس بک اور سوشل میڈیا ویب سائٹس پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

فیصل آباد، منگیتر کے ساتھ زبردستی زیادتی کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 15سال قید سخت، 2لاکھ جرمانہ کی سز ا کاحکم

پولیس نے سکیورٹی گارڈ کو گاڑی سے کچلنے کا مقدمہ رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل کیخلاف درج کر لیا، 71 سالہ سکیورٹی گارڈ کی بیوہ شاہین بی بی کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا

”تمہارے جسم میں بدروحیں ہیں بیٹے کی قربانی دو “ ماں نے جعلی پیر کے کہنے پر 11سالہ بیٹے کو موت کے گھاٹ اتاردیا