بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ فروری

آج کی قومی خبریں (2016-02-19)

نیب سرمایہ کاروں کو ہراساں کر رہا ہے، رانا ثناء اللہ،نیب پر کسی قسم کا سیاسی دباؤ نہیں ڈالا گیا لیکن پتہ نہیں نیب 20 سے 25 سال پرانے کھاتے کھول کر کیا نکالنا چاہتا ہے ،میڈیا سے گفتگو

وزیراعظم کا نیب سے متعلق بیان لا ہو ر ہائی کورٹ میں چیلنج،وزیراعظم نے بیان دے کرنیب میں زیرسماعت مقدمات میں مداخلت کی،تحریک انصاف لائرزونگ

کراچی میں مُردوں کو ٹیکنالوجی سے لیس جدید قبرستان میں دفنانے کا فیصلہ، قبرستان میں ٹیکنالوجی روم،اور لائیو سٹریمننگ اور ویب کیمرے لگائے جائیں گے،شہری گھر بیٹھے اپنے پیاروں کی قبریں دیکھ کر فاتحہ خوانی کرسکیں گے، قبرستان مختلف حصوں میں تقسیم، ایک حصہ بچوں اور شہداء کیلئے وقف کیاگیا، ایک طرف جنازگاہ بھی تعمیر کی جائے گی، پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئرمحمد رشید بٹ

وہاڑی، تہمینہ دولتانہ کے رشتہ دارن لیگ کے یوسی چیئرمین کا مسلح جتھے کے ہمراہ دکانوں پردھاوا،خالی کروانے کے لئے دکانداروں کاسامان اٹھاکرباہرپھینک دیا،سینکڑوں متاثرین کاخواتین کے ہمراہ قبضہ گروپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،روڈبلاک

ریلوے اراضی قیمتی قومی جائیداد ہے ، لاوارث جاگیر نہیں کہ جہاں کوئی بھی جعلی رجسٹری بناکر قبضہ کرلے، خواجہ سعد رفیق ،وزیر ریلوے نے رائے ونڈ میں ریلوے کی جگہ قابضین سے واگزار کروانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ،جعلی رجسٹریاں بناکر ریلوے کی جگہ پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

ملک میں نفاذ اسلام:رجسٹرار سپریم کورٹ نے دائر پٹیشن پر اعتراض لگا کر واپس کر دی،اعتراضات دور کر کے پٹیشن دوبارہ دائر کریں گے، ترجمان لال مسجد

کراچی ، سفاک بیٹے نے ماں کو قتل ، بہن کو زخمی کردیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا

جڑواں شہروں میں آج بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان ،فی تولہ سونے کی قیمت میں 100روپے کی کمی ریکارڈ