بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

آج کی قومی خبریں (2016-02-18)

پنجاب حکومت کا راجن پور اور تونسہ میں دہشتگردی کیخلاف سرجیکل آپریشن کرانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے کراچی میں میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب روک دیا، سندھ حکومت کی درخواست پر حکم امتناعی جاری ، بیس فروری کو ہونے والے انتخابات روک دیئے جائیں ،تین مارچ کو عدالتی فیصلے کا انتظار کیاجائے، سپریم کو رٹ

2خواتین سمیت 63سے زائد انتہائی خطرناک انسانی سمگلرز کا تصویری ڈیٹا جاری،لاہور، راولپنڈی سے 8,8افراد جبکہ گجرات، سرگودھا، گوجرانوالہ، جھنگ، سیالکوٹ، گوجر خاں کے تین، تین سمگلرز کی تصاویر پہلی بار ہیک کے لئے شائع کی گئی ہیں

پشاور، پیپلزپارٹی اور اے این پی کے مقامی رہنماوٴں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ،سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل خورشید ایڈووکیٹ، سابق ناظم اے این پی حیات ولی آفریدی، صدیق ویلفیئر کے صدر محب اللہ خلیل جلد باقاعدہ اعلان کرینگے

پرویز رشید کا آزاد کشمیر میں سانحہ نکیا ل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

سینیٹ قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کی اسلام آباد میں ہندؤں کی عبادت گاہ ‘ کمیونٹی سینٹر اور شمشان گھاٹ تعمیر کرنے کی سفارش ،کمیٹی نے ہندو میرج بل کی شق نمبر 12 کی کلاز III کو مسترد کرد یا ، وزیراعظم کو بھیجی گئی سمری طلب ،کمیٹی کا سیکرٹری وزارت سیفران کی اجلاس میں عدم شرکت پر شدید برہمی کا اظہار ،حکومت انسانی حقوق کمیشن کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے،فرحت اللہ بابر

نیب کی انتقامی کارروائیا ں برداشت نہیں، رانا ثنا اللہ،وزیراعظم کا نیب بارے بیان مثبت انداز میں لیا جا ئے ،نیب پنجاب میں متحرک ہونا چاہتی ہے تو ہو جائے خوش آمدید کہیں گے،کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ کراچی کی طرز پر پنجاب میں بھی آپریشن کیا جائے لیکن ایسا ہر گز نہیں ہو نے دیں گے ، پریس کانفر نس سے خطا ب

ضلعی عدالت میں بارود برآمدگی کیس میں سابق فوجی آفیسر کرنل تصدق کی ضمانت دولاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور

حکومت نے چائنا حب پاور کو بجلی کا یونٹ 8 روپے 12 پیسے میں بیچنے کی منظوری دیدی

وزیر اعلی پرویز خٹک کے مشیر سورن سنگھ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جر ما نہ