بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر فروری

آج کی قومی خبریں (2016-02-15)

وفاقی وزیر داخلہ کے بیان میں وزن ہے کہ داعش کا وجود نہیں،قائم علی شاہ ، دہشتگردی میں ملوث افراد اور ان کے ساتھیوں کے خلاف سندھ حکومت سخت کارروائی کرے گی،وزیر اعلیٰ سندھ کی میڈیا سے گفتگو

پنجاب میں تمام مدارس رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، رانا ثناء الله ، کسی مدرسے سے انتہا پسندی کی تربیت کے ثبوت نہیں ملے، صوبائی وزیر قانون

حکومت کی طرف سے نجی پاور کمپنیوں کو 268 ارب روپے ادائیگی کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں،میاں منشا کی کمپنی نشاط پاور سے 14 ارب جبکہ سینیٹر سلیم سیف اللہ کی کمپنی کو 5 ارب دے دیئے گئے

اوورسیزپاکستانیزکمیشن نے قیام کے پہلے سال 2200شکایات میں سے 55کاازالہ کردیاہے،کمشنرمحمدافضال بھٹی،12سرکاری افسران وملازمین کے خلاف کیس دائرکئے،جلدفیصلوں کالائحہ عمل بنانے کے لئے عدالت عالیہ اوروزارت قانون سے درخواست کی ہے،گجرات میں اوورسیزپاکستانیزکنونشن سے خطاب،گجرات میں 103میں سے 50شکایات کا ازالہ کر دیا ہے ،27پر ابتدائی رپورٹ کمشن کو بھجوا دی گئی ہے،ضلعی چےئرمین اوورسیز کمشن گجرات

میاں محمودالرشید نے پنجاب میں پانی پر وائٹ پیپر جاری کردیا ،لاہور، اسلام آباد سمیت پورے پنجاب میں لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، گندہ پانی پینے سے ہلاکتوں کی سالانہ شرح11لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے لیکن حکومت کی اس پر کوئی توجہ نہیں،شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی ریاست کی ذمہ د اری ہے ، آئندہ ہلاکت پر حکمرانوں پر مقدمہ درج کرائیں گے،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی

ہندو میرج ایکٹ کی متنازعہ شقوں کے خلاف ہندو کمیونٹی کا شدید احتجاج ،نئے ایکٹ کے تحت شادی شدہ جوڑے میں سے کسی ایک کے مذہب تبدیلی کی صورت میں شادی ختم ہوجائے گی

سپریم کورٹ شریف خاندان کے ٹیکس مقدمہ کی سماعت آج شروع کریگی

خیبر پختونخواہ میں کشمیر ڈے کی تقریب میں بچے کے بیہوش ہونے کا واقعہ، سینیٹر حمد اللہ کا سینٹ میں صوبائی حکومت کیخلاف تحریک پیش کرنے کا فیصلہ

علماء کی ویلنٹائن ڈے پر ”آئی لو ا سلام “ مہم کامیاب ،منچلون کو پھولوں کے بدلے موبائل مسیجز کرکے ”آئی ایم سوری“ کہنا پڑا

اسلحہ اپنے وسائل سے خریدیں،ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کی تعلیمی اداروں کو ہدایت،تعلیمی اداروں کی جانب سے اسلحہ لائسنز کیلئے 7 ہزار فی کس پہلے ہی جمع کرائے جا چکے ہیں،گن کی خریداری بھی خود ہی کرنا پڑیگی،محکمہ تعلیم کے حکام نے حساس تعلیمی اداروں کے سربراہان کو گارڈز کی تعیناتی کے لیٹر دیدیئے،گارڈز سکولوں کی چھتوں پر تعینات ہونگے

ماڈل ایان علی کی والدہ کی دبئی میں طبیعت مزید خراب، ماڈل کو والدہ نے آخری دیدارکے لئے بلا لیا