بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ فروری

آج کی قومی خبریں (2016-02-13)

کراچی، اینٹی کرپشن کورٹ میں فضل اللہ پیچوہوکے وارنٹ گرفتاری جاری

نادرا حکام نے اوور سیز شناختی کارڈ کیلئے پاسپورٹ کی شرط ختم، نئی پالیسی مرتب کرلی، اوور سیزشناختی کارڈ اب بغیرپاسپورٹ کے بنایا جائے گا

تین سال میں قوم کوایک کروڑکلوگدھے کاگوشت کھلا یا گیا، اس گروہ کوبے نقاب کیوں نہیں کیاگیا؟سینیٹرحافظ حمداللہ، دولاکھ سے زائدکھالیں خریدنے والے بااثرمافیاکے تانے بانے کئی حکومتی ودیگرسیاسی لوگوں کے ساتھ ملتے ہیں،غربت کے خاتمے کیلئے جب تک اقدامات نہیں کئے جائیں گے اس وقت تک کئی کروڑگدھے ہمیں مزیدکھاناپڑیں گے،،وزارت خزانہ بڑاپیارالفظ ہے لیکن میرے نزدیک وزارت خیرات اوروزارت کشکول کہاجائے توبری بات نہیں،خصوصی گفتگو

ملک میں داعش کا کوئی وجود نہیں ڈی جی آئی بی کی باتوں کو توڑ مڑوڑ کر پیش کیا گیا ، رانا ثناء اللہ ،پنجاب کے تعلیمی اداروں میں فورتھ شیڈو ل والے افرادپرپابندی لگائی،عمران خان قومی لیڈر ہیں انکو الزام تراشی سے گریز کرنا چاہیے،میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد میں کوئی غیر قانونی سوسائٹی موجود نہیں ہے، وزیر کیڈ،حکومت تعلیمی اداروں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے انتظامات کررہی ہے ، وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نصب کیا جارہا ہے، طا رق فضل ، پی آئی اے کیلئے آئندہ جہاز ڈرائی لیز پر لئے جائینگے ،چائنہ کمپنی کی طرف سے 58 ریلو ے انجن منگوائے گئے تھے جن میں سے سولہ انجن خراب ہیں، کمپنی تبدیل یا ٹھیک کرکے نہیں دے گی تو پھر اس معاملے کو نیب کے حوالے کیا جائے گا،پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے

14 فروری،16سال سے کم عمر بچوں پرموٹر سائیکل چلانے پر پابندی، ون ویلرز اور اسکے والد کے خلاف مقدمہ درج ہوگا،کمسن ڈرائیور حادثات کا موجب بنتے ہیں ،کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں

صارفین سے 101 ارب روپے کے بینک قرضے ریکور کرنے کی اجازت دی جائے ، حکومت کی اوگرا کو ہدایت

صدر ،وزیر اعظم ممتاز قادری کو پھانسی کی سزاروک کر اسے باعزت رہا کرنے کا حکم جاری کریں ،پروفیسر ابراہیم ، معاملہ توہین رسالت اور عشق رسولﷺ کا ہے اور اسے ایک فرد کا معاملہ نہ سمجھا جائے،توہین رسالت ایکٹ کے تحت اگر مقدمہ کی سماعت ہوتی توانصاف کے تقاضے پورے ہوتے، خطبہ جمعہ سے خطاب

کرک ، نماز جمعہ کی امامت پر تنازع، ایک امام نے فائرنگ کرکے دوسرے کو قتل کردیا ، دو نمازی بھی زخمی

موسم سرما مارچ کے وسط تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات

میٹرک کے امتحانات کا پیٹرن تبدیل،تحریری 60،پریکٹیکل 40 نمبروں کا ہوگا