بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ فروری

آج کی قومی خبریں (2016-02-12)

حکو مت گھر و ں میں دینی تعلیم دینے والے علماء کا ڈیٹا مرتب کرنے کی حکمت عمل وضع کر نے میں نا کام،بغیر سیکورٹی کلیئرنس ہزاروں کی تعداد میں گھروں میں پڑھانے والے ملکی سلامتی کے لئے کسی بڑے خطرے سے کم نہیں، حسا س ادارو ں نے گھروں میں دینی تعلیمات کے بہانے بچو ں کی برین واشنگ کر نے والے دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ،مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر سولہ بچوں کو دہشتگردی کے لئے وزیرستان بھیج چکا ہو ں ، گرفتار دہشتگرد کا دورا ن تفتیش انکشا ف

وفاقی بیوروکریسی میں تبادلے و تقرریاں، عارف احمد خان وفاقی سیکرٹری داخلہ مقرر،سابق کمشنرکراچی شعیب صدیقی کو اسپیشل وفاقی سیکرٹری داخلہ ،شاہد خان کو سیکرٹری ایوان صدر تعینات کر دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون ڈپٹی کمشنر تعینات ،عمارہ عامر خٹک نے ابیٹ آباد میں بطور ڈپٹی کمشنر اپنے عہدے کا چارج سنبھا ل لیا

پنجا ب میں انسداد ٹی بی ویکسین نا پید، سینکڑ و ں بچوں کی زندگی خطرات سے دو چا ر ، ویکسین کی عدم دستیابی با رے وفاقی وزارت صحت کو تحریری طور پر آگاہ کیا ، 2 ماہ گزر گئے ویکسین فراہم نہیں کی گئی،پنجاب حکومت، بی سی جی ویکسین کی کمی کی با ت درست نہیں ، بی سی جی سرنجرز جلد صوبوں کو فراہم کر دی جائیں گی،سیکرٹری وفاقی وزارت صحت

سپریم کورٹ ،کالا باغ ڈیم پر ریفرنڈم کرانے کی درخواست بحال ،سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم،جسٹس عمر عطاء بندیال نے کالا باغ ڈیم کے متعلق مقدمے میں بیٹھنے سے معذرت کرلی

چھ افراد کے قتل میں ملوث مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے عابد رضا کے کیس کی سما عت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی

اورنج لائن ٹرین منصوبہ 1998ء میں بنا تھا ،مجتبیٰ شجاع الرحمن، جی ٹی روڈ پر اور منصوبے کے روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،صوبائی وزیر

ہڑتال کرنے کی سزا، پی آئی اے کے 11 ملازمین نوکری سے برطرف ،حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے لازمی سروس ایکٹ لاگو کردیا تھا

بونیر، لین دین کے تنازع پر بھائی نے بھائی کی آنکھیں نکال دیں

لاہور، موٹر سائیکل کی دوسری پرکشش نمبروں کیLEQ-16سیرزکی نیلامی ، ایک نمبر25000ہزار جبکہ5 نمبر 24500 روپے میں دوسرے نمبرپر سیل ہوا

لاہوریوں کے لیے خوشخبری، ترک کمپنی البیراک شہر میں منفرد اے ٹیکسی سروس شروع کریگی

پاکستانی خاتون، 3 بچوں سمیت سپین پہنچنے کیلئے مہاجرین کیمپ یونان پہنچ گئی