بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ فروری

آج کی قومی خبریں (2016-02-10)

وزیراعلیٰ بغیر پیشگی اطلاع کے نواحی گاؤں جیابگا پہنچ گئے، اپنا ہیلی کاپٹر اینٹوں کے بھٹے کے قریب کھیتوں میں اتار لیا،وزیراعلیٰ شہبازشریف کی طرف سے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کی مکمل کفالت کا اعلان،نواحی گاؤں میں کئی گھنٹے تک 3 مختلف اینٹوں کے بھٹوں کا تفصیلی معائنہ،مزدوروں سے مفصل سوال جواب کئے، قوم کے مستقبل کو پیشگی معاوضوں کے ذریعے کسی کے ہاتھ گروی رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے،جب تک بھٹوں پر کام کرنے والا آخری بچہ بھی سکول نہیں پہنچ جاتا، میں آرام سے نہیں بیٹھوں گا، وزیر اعلی پنجاب

پانی بجلی پیدا کرنے کا سستا ذریعہ ہے،پرویز مشرف،ہو ا، سورج، کو ئلہ اور ایٹمی قوت سے بھی سستی بجلی بنائی جا سکتی ہے ،حکومت تیل سے بجلی بنا رہی ہے جو قومی خزانے پر بوجھ ہے ،سابق صدر

اسلام آباد، نادرا کو کوائف جمع نہ کرانے والے ملکی و غیر ملکی رہائشیوں کو نوٹس جاری

حج کے بعد رائیونڈ اجتماع دنیا کا سب سے بڑا اجتماع ہے، شریف برادران کا پابندی کا فعل غیر اسلامی ہے: پرویزالٰہی ،تبلیغی جماعت پر پابندی اسلام دشمنی ہے، امریکہ، روس، بھارت سمیت دنیا میں کہیں پابندی نہیں، نوازشریف نے مودی کو خوش کرنے کیلئے پابندی لگائی ،تبلیغی جماعت خالص دینی جماعت ہے، فرقہ واریت، سیاسی دھڑے سے بالاتر یہ امن و بھائی چارے کا پیغام پاکستان سمیت پوری دنیا میں پھیلا رہی ہے: میڈیا سے گفتگو

ڈی جی انٹیلی جنس ایف بی آر تبدیل، ٹیکس چور بڑی مچھلیوں کی فائلیں کھل گئیں، خواجہ تنویر نے عہدہ سنبھالتے ہی ٹیکس چوری میں ملوث بڑی مچھلیوں کی فائلیں کھولنے کی ہدایت کردی،ذرائع

تربیتی طیارے کے حادثے میں شہید پائلٹ میجر اظہر کی گیارہ روز بعد شادی طے تھی ،کارڈز بھی تقسیم ہو چکے تھے

اسلام آباد،محکمہ موسمیات کی آج سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کی پیش گوئی

ہسپتالوں کو خود مختار بنا ر ہے ہیں ، نجکاری نہیں کررہے ، پی آئی اے کی مینجمنٹ دیدیں ٹھیک کردونگا ، پرویز خٹک

لاہور میں آگ سے جھلس کر ہلاک پانچ بچوں کے قتل کامعمہ حل ،سنگ دل ظالم میں ماں نے خاوند سے جھگڑ کر لخت جگروں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی، ملزمہ فیصل آباد سے گرفتار

سپریم کورٹ ،” را “کے مبینہ مخبر کی فوجی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت، اٹارنی جنرل اور جیک برانچ کو نوٹسزجاری