بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل فروری

آج کی قومی خبریں (2016-02-09)

4غیر ملکی بینکوں میں ملین ڈالرز، نیب کو بابر ذوالقرنین کیخلاف ثبوت مل گئے،سابق دورحکومت کے رینٹل پاور منصوبوں میں کرپشن کرکے بابر ذوالقرنین نے عرب امارات ‘ دبئی، لندن اور سوئس بینکوں میں جمع کرائے،بابر ذوالقرنین نے کرپشن کا اقرار کرلیا، کرپشن سے کمائی گئی بھاری رقوم کی تفصیلات بھی تفتیشی افسران کو فراہم کردیں،نیب ذرائع

محکمہ ریلوے”بہتری کی پٹڑی“ پر گامزن ہوچکا ،چھ ارب کے قرضے ادا کردیئے،خواجہ سعد رفیق،خراب انجنوں کے معائنہ کیلئے چھ ٹیمیں بنا دی ہیں،69انجنوں کے معاہدے پر نیب تحقیقات کررہی ہے ، بدعنوانی کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کی خدمات لے رہے ہیں، خریداری میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ،پی آئی اے اور ریلوے کے مسافروں میں کافی فرق ہے ، مجھے پی آئی اے بحران میں بلانا آسان مگر بھیجنا مشکل ہوجائیگا،میڈیا سے گفتگو

لکی مروت :دکان میں دھماکہ ، دو افراد جاں بحق،دھماکہ زندی اکبر خان میں بارودی مواد پھٹنے سے ہوا ، پولیس نے شواہد اکٹھے کر لئے

یکم دسمبر 2016ء سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی،وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،تمام باقی رہ جانے والے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو مرحلہ وار ختم کر دیا جائے گا، 5 روپے کے نوٹ اور پرانے ڈیزائن کے 500 روپے کے نوٹ کی قانونی حیثیت پہلے ہی ختم ہو چکی

جماعت اسلامی نے سرکاری سکولوں کی نصابی کتب میں قابل اعتراض مواد کی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ لائنس کی فیس میں ازخود اضافہ کردیا

پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کروڑوں کے گھپلوں میں ملوث ،تحقیقات کا مطالبہ،فی پاسپورٹ600سے ہزاروں روپے تک ناجائز فیس وصول کی جا رہی ہے، سعودی سفارت خانے کے خلاف ہر سازش کو نا کام بنایا جائیگا،کمیٹی نے ہزاروں پاسپورٹ سعودی سفارت خانے نہیں بھیجے، اس ظالمانہ فعل سے میڈیکل ایکسپائر ہو گئے،عہدیداران کی پریس کانفرنس

وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران نے دیوارِ مہربانی کا افتتاح کر دیا

انٹر بینک مارکیٹ روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مزید کم ہو گئی ،اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر106روپے سے گھٹ کر105روپے کی سطح پر آگئی