بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

آج کی قومی خبریں (2016-02-04)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملا قات ، بلوچستان میں شاہروں کے جاری منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

ڈنمارک کی ونڈ پاور کی بین الاقوامی کمپنی ویسٹاز جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں 250میگاواٹ کے4ونڈ پاور پلانٹ لگائیگی ، چین کی معروف کمپنی ہیوانینگ شین ڈونگ پاور رحیم یار خان میں 660 میگاواٹ کے2کول پاور پلانٹ لگائے گی، جنوبی پنجاب میں 2320میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کے معاہدے،یہ معاہدے ماڈل ٹاوٴن میں منعقدہ دو الگ الگ تقاریب میں طے پائے ، مہمان خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف تھے، وزیراعلیٰ نے ویسٹاز کے نائب صدرکو لیٹر آف انٹنٹ دیا، جنوبی پنجاب میں ہزارمیگاواٹ کے ونڈ پاور پراجیکٹس لگیں گے، ہوا سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کے منصوبوں کے حوالے سے یہ ایک سنگ میل حاصل ہوا ہے:شہبازشریف،چین کی کمپنی رحیم یارخان میں 1320میگاواٹ کاکو ل پاور پلانٹ لگائے گی،پنجاب حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کریگی،پنجاب حکومت کی جانب سے سیکرٹری توانائی اسد الرحمان گیلانی اورچین کی کمپنی کے صدر وینگ وین ژونگ نے معاہدے پر دستخط کیے

چیف الیکشن انٹرا پارٹی الیکشن نے چوہدری محمد سرور کوپارٹی الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا ،اب وہ پارٹی کے انٹراالیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے

بہاولپور‘سپریم کورٹ نے وزیرمملکت بلیغ الرحمان کیخلاف پی ٹی آئی رہنما ملک فاروق اعظم کی اپیل مسترد کردی

پارلیمنٹ ہاؤس پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا سابق فوجی افسر چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، کرنل(ر)تصدق کو گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کیا تھا ، گرفتا ری گرفتار دہشت گردوں کی فرا ہم کردہ معلو ما ت پر کی گئی

عزیر بلوچ کے انکشافات:پی پی کے اہم رہنما ؤں اور ارکان اسمبلی کی بیرون ملک فرار کی تیاریاں،متعدد ارکان کو خوف ہے کہ ایسی کوشش کی تو ائیر پورٹ سے گرفتار کیا جا سکتا ہے، ذرائع

لوک گلوکارہ عابدہ پروین نے تعلیمی ادارے کے سالانہ فنکشن میں لائیو پرفارم کرنے کیلئے 45 لاکھ روپے معاوضہ مانگ لیا

صاحبزادہ حامد سعید کاظمی نے اپنا امن فارمولا وزیراعظم اور آرمی چیف کو ارسال کردیا

خیبر پی کے حکومت نے طلباء ‘ بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے کرایوں میں ساٹھ فیصد رعایت کی منظوری۱دیدی

ملک وال، کسٹم انٹیلی جنس حکام نے چائے کی پتی کی سمگلنگ کے الزام میں قمر ٹی کمپنی کے مالک اور ملازم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا