بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل فروری

آج کی قومی خبریں (2016-02-02)

لاہور، وزیراعظم نوازشریف ملک کے 1320 میگاواٹ کے پہلے ساہیوال کول پاور پلانٹ منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے،منصوبہ 2017ء کے آخر تک بجلی پیدا کرنا شروع کر دے گا

عمران خان نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں احتجاج کر نیوالے ریاض نامی پارٹی کارکن کو گلے لگا لیا،کارکنوں کے خلاف درج جھوٹے مقدمات میں بھی وکلاء کی معاونت سمیت دیگر معاملات میں تعاون کی مکمل یقین دہانی کروادی، تحر یک انصاف کی اصل طاقت اس کے کارکنان ہیں انکو کسی بھی صورت تنہا چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا،انتقامی کاروائی (ن) لیگ کے منشور کا حصہ بن چکا ہے مگر حکمرانوں کو ایک بات یاد رکھنا ہو گی وہ انتقامی کاروائیوں سے تحر یک انصاف کی آواز کو خاموش نہیں کرواسکتے مگر ہر محاذ ہر حکمرانوں کے مظالم کا ڈٹ کر سامنا کریں گے‘عمران خان کی چوہدری سرور کے ہمراہ ملاقات کر نیوالے کارکن سے گفتگو

لاہور،پنجاب حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدانٹرسٹی ٹرانسپورٹ کرایوں میں 5سے8فیصدکمی کااعلان ،خیبر پختونخوا میں بھی مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پر پابندی،جماعتِ اسلامی نے سینیٹ اورقومی اسمبلی میں تحاریک التواء جمع کرادیں

پنجاب اسمبلی اجلاس، وزیرقانون نے مسودہ قانون اور13آرڈینینسوں کو پیش کیا،سپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کرکے ان کی دوماہ میں رپورٹ طلب کرلی

فیصل آباد، حاجی محمد اکرم انصاری کے گھر میں کروڑ روپے کی ڈکیتی پولیس کیلئے معمہ بن گئی

کوئٹہ/ ژوب،چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فرنٹیئر کور کی علاقے کی ناکہ بندی ،سرچ آپریشن ،فائرنگ کے تبادلے میں 2 شدت پسند ہلاک،1 ایف سی اہلکار شہید

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ،فی تولہ سونے کی قیمت45ہزار700روپے سے بڑھ کر45ہزار750روپے ہو گئی

لاہور کی یونیورسٹی کے طلبہ کی ناقابل یقین تہلکہ خیز ایجاد