بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

آج کی قومی خبریں (2016-01-28)

عبدالحمید ڈوگر کیس :درخواست سماعت کیلئے منظور ، سپریم کورٹ کا سابق چیف جسٹس سے تحقیقات کرنے کیخلاف حکم امتناعی جاری کرنے سے انکار،اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے موجود ہیں،تین نومبر کی ایمر جنسی کا مجرم پرویز مشرف ہیں،عدالت،فریقین نے باہمی رضامندی سے مقدمے کو اتنا ٹیڑھا کر دیا ہے کہ اس کو سیدھا کرنے کے لئے بھی فریقین کی رضامندی درکار ہو گی،جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کے ریمارکس

وفاقی حکومت نے گیس صارفین پر ایک سو ایک ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی

وزیر داخلہ آج موبائل پیمنٹ کے ذریعے پاسپورٹ فیس کی وصولی سروس کاآغاز کریں گے،ابتدائی طور پر سہولت راولپنڈی اور اسلام آباد میں 4200موبی کیش مراکز پر ہوگی ، مارچ 2016تک دائرہ ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا

لاہور،اورنج لائن ٹرین کیلئے حاصل کی جانے والی اراضی کے مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے ایوارڈ کا اعلان ،معاوضے کی ادائیگی کیلئے جین مندر‘ انجینئرنگ یونیورسٹی اور ٹھوکر نیاز بیگ پر خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے ، سمن آباد میں مالکان کو تین ہفتے سے اپنی مدد آپ کے تحت دکانیں خالی کرنے کی اپیل

لاہور، ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی سر براہی میں ریسٹورینٹس اور ہوٹلوں میں ناقص صفائی کیخلاف کاروائیاں جاری

ہرنائی میں ایف سی آپر یشن میں بی ایل اے کے کئی دہشت گرد مارے گئے،کچھ زخمی حالت میں فرار ہوگئے دہشت گردوں کے قبضے سے مختلف قسم کا اسلحہ برآمد ہوا، لورالائی سکاوئٹس کمانڈ نٹ حسنین حیدر

کراچی کے علاقے غازی گوٹھ میں پولیس مقابلے میں4دہشت گرد مارے گئے ، بھاری اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد،کراچی میں آپریشن اور چھاپوں کا خوف، دہشت گردوں نے چھپنے کی حکمت عملی تبدیل کر لی، دہشتگرد مضافاتی علاقوں کو چھوڑ کر پوش علاقوں میں اپنی پناہ گاہیں بنانے لگے ہیں

پنجاب میں سوائن فلو سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ،حکومت کا ہائی کورٹ میں موقف

افغان شہری شناختی کارڈ سکینڈل،ایف آئی اے کی ٹیم سابق ایم این اے اور سینیٹر کی گرفتاری کیلئے باجوڑ ایجنسی جائے گی

لاہور، یوٹیلٹی سٹورز پر 10 کلو آٹے کاتھیلا 20 روپے سستا ہو گیا

فیصل آباد،ایف ڈ ی اے نے ویلنشیاء گارڈن ایگزیکٹو بلاک کو غیر قا نو نی قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزم بریگیڈیئر علی کی سزا میں چھ ماہ کی کمی کردی

اسلام آباد، کے پی کے ‘ بالائی پنجاب میں جمعرات اور جمعہ کو بارش کا امکان