بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

آج کی قومی خبریں (2016-01-26)

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کی ملاقات ،گیس پاور پلانٹ کے 3 منصوبوں میں قوم کے 112 ارب روپے بچا کر نئی مثال قائم کی ہے،شہبازشریف،حکومت نے منصوبوں میں شفافیت اور اعلی معیار متعارف کراکے نئے رجحان کو فروغ دیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب

دہشت گردی روکنے کیلئے ایک بار پھر سیاسی اور عسکری قیادت کو مل بیٹھنے کی ضرورت ہے،پرویز خٹک،صوبائی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عمل درآمد کررہی ہے،ملک بھر میں اس کی روح کے مطابق عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو

سینیٹ کمیٹی قانون انصاف کا اجلاس،غلطیوں سے پاک قوانین کی کتب کی اشاعت کا بل 2015 ،کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں اسلام آباد کی منصوبہ بندی اور کمیونٹی سروسز تحریک،یتم لاوارث اور عدم توجہ کا شکار بچوں کا بحالی بل 2013 اور پے ٹینٹس ترمیمی بل 2015 کے معاملات پر غور

سی ڈی اے نے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ کو بھی بند کردیا

خیبر پختونخوا حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کا اعلان کردیا،ہسپتالوں کے علاوہ تمام سرکاری اداروں میں گیس ہیٹر ‘ گیزر خریدنے پر پابندی ، ٹیلی فون کا غیر ضروری استعمال ختم، ہدایت نامہ،فائیو اسٹار ہوٹلوں میں سرکاری تقریبات اور سیمینار پر پابندی ، سرکاری سطح پر بڑی گاڑیاں استعمال نہیں ہوں گی

صحت کا ترقیاتی بجٹ کسی دوسرے منصوبے پر خرچ کرنے کی باتیں محض افواہیں ہیں ،شعبہ صحت کی ترقی اور عوام کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے : خواجہ سلمان رفیق

وفاقی وزرا و حکومتی اراکین اسمبلی کی عوامی اجتماعات میں شرکت”پولیس کو بتانا“ لازمی قرار ،بجلی اور گیس کی طویل بندش کیخلاف ممکنہ عوامی غم و غصہ کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے ”صاف صاف“ ہدایت نامہ جاری کر دیا

اڈیالہ جیل میں میرے شوہر کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں ،اہلیہ خالد شمیم،میرے شوہر نے خط کے ذریعہ آگاہ کیا ہے بیٹا سمیت بیرون ملک چلی جاؤں او ر مرجاوٴں تو خاموشی سے میری تدفین کردی جائے ،پریس کانفرنس

چارسدہ ہسپتال زخمیوں کی عیادت کرنے کیلئے گئی تھی،ریحام خان