بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

آج کی قومی خبریں (2016-01-24)

کراچی،ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات ، ملاقات میں صوبے اور شہر میں امن و امان کا قیام سیکورٹی کی صورتحال سمیت جامعات کی سیکورٹی سخت کرنے بارے تفصیلی تبادلہ خیال

خواجہ سعد رفیق کا ریلوے ملازمین کیلئے لیبر بینیفٹ پیکیج کا اعلان، پیکیج کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا جس کے تحت 39 کروڑ روپے ریلوے کے 75 ہزار گریڈ ایک سے 11 تک کے ملازمین کو دیئے جائیں گے،سیاسی لوگ سی پیک منصوبے کو کالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش نہ کریں سی پیک منصوبے کے تحت ریلوے کو 3.7 بلین ڈالر کاقرضہ ملے گا

نوشہرہ ،طالب علم کی ہوشیاری سے سکول بڑی تباہی سے بچ گیا

میٹروٹرین کے اطراف تاریخی عمارتوں کے تحفظ کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے، پنجاب حکومت، تحفظ کیلئے ٹریک ممکنہ حد تک تاریخی عمارتوں سے دور رکھنے کیلئے اضافی اخراجات کئے جا رہے ہیں،جی پی او‘ ایوان اوقاف‘ سینٹ اینڈریوچرچ اور عدالتی عمارات کے علاقے میں 1.7کلومیٹر میٹروٹریک زیرزمین ہوگا،اورنگ لائن میٹروٹریک تاریخی عمارات سے مزید دور کرنے سے شہریوں کے مکانات اور کاروبار متاثر ہونے کا اندیشہ تھا،ترجمان

لاہور، ملاوٹ کرکے نوٹ کمانے کا ایک اور دھندا بند کرادیا،عائشہ ممتاز

حکومت سندھ نے صوبائی وزراء کی کارکردگی رپورٹ تیار کرنا شروع کردی

اورنج ٹرین منصوبے سے لوگ بے گھر ہورہے ہیں،عمران خان،ماہرین نے منصوبہ کو ثقافتی ورثے کیلئے تباہ کن قرار دے دیا ہے،ٹوئٹر پر پیغام

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہے گا‘محکمہ موسمیات، 28 اور 29 جنوری پنجاب اور کے پی کے میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ 27 جنوری کے بعد ہلکی بارشوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوجائے گا،میڈیا رپورٹ

سب میرین کیبل متاثر ہونے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار، پی ٹی اے حکام