بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ جنوری

آج کی قومی خبریں (2016-01-23)

دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی:شہبازشریف،قوم دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد اور پرعزم ہے،اتحاد کی قوت سے دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتیں گے،پاکستان کی دھرتی کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کر کے دم لیں گے،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانیوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں،شہداء کا خون رنگ لائیگا،پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کی مختلف اضلاع سے اراکین اسمبلی سے گفتگو

جنرل کیانی کو توسیع د ینا پیپلز پارٹی کی غلطی تھی آپریشن ضرب عضب التواء کا شکار ہوا،اعتزاز احسن ، موجودہ آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب کو کامیابی کے ساتھ پائیہ تکمیل تک پہنچایا تاہم آئینی اعتبار سے انہیں توسیع نہیں د ی جانی چاہیے،خواجہ آصف آپریشن ضرب عضب سے لا علم تھے انہیں جنرل راحیل شریف نے اطلاع دی یا کسی اور سٹاف افیسر نے ؟، نواز شریف نے فوج کے پیچھے چلنے کے سوا کچھ نہیں سیکھا، ان کی کابینہ میں انتشار ہے ،وہ اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنے کے ماہر ہیں، 2018 ء کا انتخاب نواز شریف کیلئے اتنا آسان نہیں ہوگا، پیپلزپارٹی پورے زور و شور سے ابھرے گی ،کراچی میں رینجرز کا سندھ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر سے ریکارڈ لے جانا حکومت کی بڑی بدنامی تھی،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

لیہ، چوک اعظم میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3دہشتگرد ہلاک ہو گئے ،ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق القاعدہ سے تھا ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ذرائع

این اے128 میں لیگی ایم این اے افضل کھوکھر کے خلاف انتخابی عذر داری کیس، نادرا نے اپنی رپورٹ الیکشن ٹربیونل لاہور میں جمع کرا دی

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خرابی صحت کی وجہ سے استعفیٰ دیدیا،نوید رسول مرزا نے استعفیٰ وزیر اعلی اور سیکرٹری قانون کوبھجوا دیا

آواران ، ایف سی اوردہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں ایک جوان شہید،2زخمی ، 6دہشتگردبھی ہلاک ہوگئے ،بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد

ملکی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

عمران خان کا الزام ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مناظرے کا چیلنج کر دیا