بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جنوری

آج کی قومی خبریں (2016-01-22)

عمران خان کا پنجاب میں جنگلات کے مسلسل کٹاؤ پر انتہائی تشویش کا اظہار،خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت نہ صرف اپنے جنگلات کی حفاظت بلکہ لاکھوں ایکڑ اراضی پر مشتمل نئے جنگلات لگائے جائینگے،چیئرمین پی ٹی آئی کا تقریب سے خطاب

پشاور،آئی جی پولیس خیبر پختونخو کی زیر صدارت ریجنل پولیس ا افسران کا اعلیٰ سطحی اجلاس، صوبے میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بحث، دہشت گردوں کی جانب سے سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنانے کو ناکا م بنانے کیلئے جوابی حکمت عملی وضع کی گئی ، جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا اعادہ

وفاقی حکومت نے گوادر کو ملک کا بڑا شہر قرار دیا ،ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس میں 45 فیصد اضافہ کردیا گیا

سپریم کورٹ نے 55 سال بعد دو سوتنوں کے درمیان جائیداد کی تقسیم کا معاملہ حل کرنے بارے مختصر فیصلہ جاری کر دیا،ہمارے معاشرے میں جائیداد بچانے کے لئے بیٹیوں کی شادی تک نہیں کی جاتی اور وہ دلہن بننے کی بجائے قبروں میں چلی جاتی ہیں ،جسٹس اعجاز افضل

خصوصی بچت سکیم سرمایہ کاری میں134فیصدکمی،قومی بچت سکیموں پرمنافع کی شرحوں میں بارہاکمی نے سرمایہ کاری کومتاثرکیا، سٹیٹ بینک کی رپورٹ کاانکشاف

پنجاب حکومت نے لوکل ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا،میئر اور ضلعی چیئرمین کا انتخابی طریقہ کار اب خفیہ رائے شماری کے بجائے ڈویژن کے تحت ہو گا

مسلم لیگ ق کے رہنما حلیم عادل شیخ کی عمران خان سے ملاقات ، تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد ہائیکورٹ ، سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے کی ضمانت خارج ، نیب نے کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتارکرلیا

کراچی،ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 45 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا

اٹک،دانش سکول کو دھمکی آمیز خط ،والدین میں خوف و حراس پھیل گیا

پی آئی اے نے عمرہ کرایوں میں دس فیصد کمی کردی ،اطلاق 24جنوری سے ہوگا

ایبٹ آباد،ٹریفک انسپکٹرجمیل الرحمن کی شاندارکارکردگی، سال2015ء میں5کروڑ74لاکھ روپے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرائی

ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور سرد،دھندکاسلسلہ 5 روزمزیدجاری رہے گا: ڈائرکٹر محکمہ موسمیات