بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

آج کی قومی خبریں (2016-01-21)

معصوم بچوں اورشہریوں کے خون سے کھیلنے والوں کوکسی صورت معاف نہیں کیاجائیگا،گورنر خیبر پختونخوا،بے گناہوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں ، ان کے سہولت کاروں اورماسٹرمائنڈز کا تعاقب کرکے انہیں کیفرکردار تک پہنچایاجائیگا،سر دار مہتاب احمد کی کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے افسروں اور جوانوں سے ملاقات

لوگوں کو طبی سہولیات کی ذمہ دار ریاست ہے،عوام الناس کومرتاہوانہیں دیکھ سکتے ،جسٹس اعجاز افضل، مہنگی ادویات اور سہولیات کے فقدان کا اثر بچوں کے ماں باپ پر پڑتا ہے، عدالت نے جس آرٹیکل پر نوٹس لیا اس میں بااثر وفاقی وزیر کا بھی ذکر تھا عدالت نے دیکھنا ہے بااثر لوگ سستی ادویات کی رجسٹریشن میں رکاوٹ تونہیں،ایساکچھ معلوم ہواتوکارروائی کریں گے،آئین وقانون سے کوئی بالاترنہیں، نمونیہ اور ہیپاٹائیٹس از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس، عدالت کی نمونیہ اور ہیپا ٹائیٹس سے متعلق کیس میں ادویات کی رجسٹریشن بارے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو عدالت کی معاونت کرنے کی ہدایت

میرعلی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 4افراد جاں بحق

وفاقی وزیر داخلہ کو کوئی بیماری نہیں،اعتزاز احسن

اسلام آباد،آئی نائن سے نوجوان گاڑی سمیت پراسرارطورپرغائب ،صبح گھرسے نکلابچوں کوسکول چھوڑا، رات گئے تک کوئی رابطہ نہ ہوسکا،بھائی کی درخواست پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا

طبی سائنس میں معجزہ، سی ٹی انجیوگرافی کے دوران مریض کے دماغ میں لفظ ”اللہ“ ابھر کر سامنے آگیا،32سالہ ضیاء اللہ نہ رکنے والی سردرد اور قے کے سبب جنرل ہسپتال آیا، ڈاکٹروں نے سی ٹی سکین تجویز کی

1لاکھ 30ہزار افغان شہریوں کو نادرا نے بلیک لسٹ کردیا،افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کی تاریخ میں توسیع کے وقت سیکورٹی اداروں نے تصدیق کرکے مشکو ک قرار دیا تھا،رواں سال کے آخر تک مزید 1لاکھ افغان شہریوں کو ”فیملی ٹری “ نہ ہونے پر مشکو ک قرار دیاجاسکتا ہے،نادرا ذرائع

پارا چنار،نجی سکول کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور پرنسپل پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

ممتاز حسین قادری نے ہرگز کوئی رحم کی اپیل نہیں کی،ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی