بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

آج کی قومی خبریں (2016-01-20)

سندھ کے اندر نئی10فوجی عدالتیں قائم،25کیس بھیجے جائیں گے،حکومت سندھ کا اعلان،گواہوں کے تحفظ کیلئے 200تربیت یافتہ اہلکاروں پر مشتمل فورس قائم ک ، سیف ہاؤس بناکر مستقل رہائش دی جائے گی ،سندھ ایپکس کمیٹی اجلاس میں فیصلے

راولپنڈی میں عمران خان کے پوسٹر لگا کر الیکشن جیتنے والے پارٹی عہدیداروں پر بلاول بھٹو کا اظہار برہمی،بے نظیر بھٹو سے عقیدت رکھنے والوں کو تیر کے نشان پر ہی الیکشن لڑنا چاہیے تھا کچھ لوگوں نے تحریک انصاف کی قیادت کی تصویریں لگا کر الیکشن لڑا جو نظریاتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں سے گفتگو،نو منتخب چیئرمین بابر جدون کو راولپنڈی سٹی کا صدر بنایا جائے،وفد کا بلاول بھٹو سے مطالبہ، فیصلہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا،چیئرمین پی پی کی یقین دہانی

نیب نے اپنا احتساب خودشروع کردیا

سپریم کورٹ،ٹیسٹ ٹیوب بے بی کی حوالگی کے معاملے میں باب بننے کے دعویدار ڈاکٹر فاروق کی درخواست خارج ، ان معاملات کو سپریم کورٹ میں نہیں اٹھایا جاسکتا ۔ جسٹس قاضی فائز عیسی

اسلام آبادٹریفک پولیس انتظامیہ کا چالا ن ایزی پیسے کے ذریعے سے جمع کرانے کافیصلہ

اسٹیٹ بینک کا حکومت کو نجکاری کے عمل میں تیزی لانا کا مشورہ

نندی پور پراجیکٹ کو م شفاف طریقے سے مکمل کیا گیا ہے‘عابد شیر علی ،نومبر میں پلانٹ کی صفائی اور دیگر مسائل کی وجہ سے فی یونٹ دس روپے کوپہنچ گیا تاہم اب 8.33 روپے فی یونٹ بجلی کجی قیمت ہے،سندھ کے بڑے بڑے زمینداروں نے مفت کنکشن لئے ہیں‘ بجلی بقایا جات کی وجہ سے واسا کی بجلی منقطع کی ہے، بجلی بقایات جات کی مد میں سندھ حکومت 58 ارب سے زائد کی مقروض ہے،سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں اظہار خیال

بیرون ملک سے زیادہ رقم بھیجنے والوں کو خصوصی مراعات دی جاتی ہیں، 10ہزار سے ایک لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر بھیجنے والے افراد کے پاسپورٹ کی ہنگامی بنیادوں پر تجدید، مختلف درجوں کے کارڈز جاری کیے جاتے ہیں،سینٹ میں جواب

دنیا بھر یومیہ 7200 بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں ،سب سے زیادہ شرح پاکستان کی ہے، طبی جریدے دا لانسٹ کی رپورٹ

شوکت یوسفزئی پی ٹی آئی کی صدارت کے امیدوار نامزد، انٹرا پارٹی انتخابات میں محنتی اورمخلص ورکروں کو آگے لانے کا اعلان

بیہودہ اور فحش پروگرام پر پیمرا کا سماء ٹی وی چینل پردس لاکھ روپے جرمانہ

خاندانی جھگڑا عدالت تک جا پہنچا،ستر سالہ بوڑھی خاتون نے بھری عدالت میں درخواست گزار کو شوہر تسلیم کرنے سے انکارکر دیا

وزیراعظم نواز شریف کے برادرنسبتی میاں عبداللطیف انتقال کر گئے