بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

آج کی قومی خبریں (2016-01-18)

تحریک انصاف موبائل کے ذریعے انٹرا پارٹی الیکشن کروا نے والی خطے کی واحد جماعت ہے ،کرنل (ر)خالد ظہور ، پارٹی سربراہ سمیت کوئی بھی الیکشن پر اثر انداز نہیں ہوسکے گا،صوبوں میں غیر جانبدارانہ اور شفاف الیکشن کیلئے عملے کوخصوصی ٹریننگ دی جائے گی،ممبران کی تعداد کا سوائے چیف الیکشن کمیشن کے کسی کو علم نہیں ہوگا ، الیکشن پینل سسٹم کی بجائے براہ راست ہوں گے، 15 جنوری سے صوبائی تنظیمیں تحلیل اور تمام فنڈز منجمد کردیئے گئے ، ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے ،الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے سیاسی جماعتوں کیلئے الیکشن کی آئینی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے تعاون فراہم کریں ،سیکرٹری الیکشن کمیشن تحریک انصا ف کی خصوصی گفتگو

بابر اعوان کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات

منصوبوں کوتیز رفتاری سے آگے بڑھانے کیلئے روایتی انداز چھوڑ کرانفرادیت اور جدت سے کام کرنا ہوگا:شہبازشریف،وزیراعلیٰ کا ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں تاخیر پر برہمی کا اظہار،منصوبے کے بعض امور میں تاخیر پر متعلقہ حکام کی سرزنش،کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

فیصل آباد، دودھ دینے والے جانوروں کو خوراک بھی جعلی تیار ہونے لگی ،ناکارہ کاٹن ‘ پرانے کپڑوں ‘ کیمیکلز کلر اور پھک وغیر سے جعلی کھل تیار کرنے کانکشاف

کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ کا ایک ہفتے کے اندر شہر کو صاف کر کے ہر گٹر پر ڈھکن لگانے کا حکم

مریدکے، مسجد کے قاری نے مبینہ طور پر چار سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا،بچے کے شور پر اہل محلہ نے بچے کو قاری کے حجرے سے برآمد کیا، چھترول کرکے پولیس کے حوالے کر دیا

ریحام خان کی سماجی تنظیم ”مور“ کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے رابطہ کرنے والوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

لاہور، ہینڈ فری لگائے گانا سنتی نوجوان لڑکی ٹرین کی زد میں آکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

فیصل آباد ،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی موجودگی میں لاقانونیت ‘ جدید ترین اسلحہ کی کھلے عام نمائش،ن لیگ کا بلدیاتی انتخابات میں آزاد حیثیت سے منتخب چیئرمین وائس چیئرمین کے اعزاز میں استقبالیہ، 30 سے زائد جدید ہتھیاروں سے لیس افراد کی موجودگی سے لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے ،کھلے عام اسلحہ کی نمائش کرنیوالے ممبران اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کرائی جائے،شہریوں اور تاجروں کا مطالبہ