بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات جنوری

آج کی قومی خبریں (2016-01-14)

کچی آبادی کیس:،سپریم کورٹ میں کم آمدنی والے طبقے کیلئے سستی ہاؤسنگ سکیم اور گھروں کی فراہمی بارے ورکنگ گروپ کی تجاویز پیش ،عدالت نے درخواست گزار سے جواب طلب کرلیا،پارکوں اور گرین بیلٹس پر قبضے کے حوالے سے دو ہفتوں میں رپورٹس طلب، کچی آبادیوں کا معاملہ حل نہ ہوا توحکومتیں بھی متاثر ہوں گی ، کم آمدنی اور غریب لوگوں کو سستے گھر دینا ہوں گے ،جسٹس اعجاز افضل خان،مزید سماعت دوہفتوں تک ملتوی

سپریم کورٹ کا ریشماں اور کامونکی رینٹل پاور نظر ثانی کیس میں بار بار مقدمہ ملتوی کرنے کی درخواستوں پرا ظہار برہمی، آئندہ سماعت پر اس طرح کی کوئی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی،عدا لتی ریمارکس

چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ سروس جج کے طور پر جسٹس لکھنے کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج ، الیکشن کمشنر ریٹائرمنٹ کے باوجود اپنے نام کے ساتھ جسٹس کا لفظ استعمال کر رہے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہے، در خواست گزار

وفاقی حکومت پر صوبوں کا اعتماد ختم ہو رہا ہے،خورشید شاہ، وزیر اعظم اقتصادی راہداری کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں،، اقتصادی راہداری کے تمام فنڈز مشرقی روٹ پر خرچ کئے جا رہے ہیں، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو نظرانداز کرنے سے پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ سکتا ،راہداری معاہدے پر چین کے شکر گزار ہیں، ڈھائی سالوں میں قرضوں میں 4 ہزار ارب کا اضافہ ہو چکا ، تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بجلی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ٹیکس ایمنسٹی کے ذریعے مخصوص افراد کو کالے دھن کو سفید بنانے کا موقع دیا جا رہا ہے، ایو ا ن میں اظہا ر خیا ل

سپریم کورٹ ، سمیرا ملک نظر ثانی کیس کی سماعت ، فرانزک لیب پنجاب کو سمیراملک کی1984اور 2002 کی تصاویر کافرانزک ٹیسٹ لینے کا حکم، 1984 اور 2002 کی تصاویر میں زمین آسمان کا فرق ہے،جسٹس گلزار

دبئی میں لڑکے سے جنسی زیادتی اور لاہور میں مقدمہ کی درخواست پولیس کیلئے ٹیسٹ کیس بن گیا،ا لطاف حسین کیخلاف ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی آیف آئی آر کے اندراج کے بعدبیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے زیادتیوں کے ازالہ کی درخواستیں پاکستان میں دینا شروع کر دیں ،وزارت سمند ر پار پاکستان کا ایسے مقدمات سے نمٹنے کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ

عسکری بٹن میں کیپٹن کے گھر پر واقعے کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، پولیس ذرائع

معروف کامیڈین ماجد جہانگیر شدید علالت کے باعث کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور