بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ جنوری

آج کی قومی خبریں (2016-01-13)

وزیراعظم نوازشریف کا وفاقی وزیر مذہبی امور کے بیٹے کی لندن نادرا دفتر میں تعیناتی کا نوٹس ،فی الفور انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے ،نوازشریف کی ہدایت ،وفاقی وزیر داخلہ نے بھی نادرا حکام سے رپورٹ طلب کرلی

راہداری پر تحفظات کے سلسلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی نے دو متفقہ قراردادیں منظور کرلیں،خیبرپختونخوا حکومت راہداری کے مسئلے پر پہلے سے زیادہ سخت موقف اختیار کرے گی ،پرویز خٹک ، وفاقی حکومت سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تحفظات دور کرنے کے لئے کوئی اطمینان بخش جواب نہیں دیا جارہا، تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اظہار خیال

گزشتہ 6 ماہ میں تارکین وطن کی بھیجی گئی رقوم میں 6 فیصد اضافہ ، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پاکستانیوں نے 9 ارب 73 کروڑ ڈالر سے زیادہ وطن بھیجے،اسٹیٹ بینک

خیبر ایجنسی: چھ سال بعد سپاہ قبائل کی گھروں کو واپسی ، ہر خاندان کو واپس جانے کے لیے دس ہزار روپے اور اس کے علاوہ فی خاندان 25 ہزار روپے نقد بھی دیے جائیں ،فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی

اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترحصوں میں بارش،موسم خوشگوار،دیامر اور چترال میں وقفے وقفے سے برفباری جاری،بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا امکان

فیصل آباد،انوکھی شادی،دلہا اور دلہن کی 5بچوں کے ساتھ دوبارہ بارات،رخصتی اورولیمہ

17اگست 2017کے بعد نواز شریف اور زرداری حکومتوں کا خاتمہ ہوجائیگا،پیر علی گوہر شاہ راشدی ،عمران خان اشاروں پر چلتے رہیں گے مگر اسکا مستقبل تاریک ہے، جنرل راحیل دس سال تک آرمی چیف رہیں گے، میرا مورو ثی اور مفاداتی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ،مرکزی رہنما فنکشنل لیگ

کراچی ،عالمی صرافہ مارکیٹ میں کمی کے بعد ملکی مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا