بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل جنوری

آج کی قومی خبریں (2016-01-12)

شہباز شریف کا اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کی تعلیم کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان،سکول جانے والے ہر بچے کو سوفیصد تعلیمی اخراجات کے ساتھ ایک ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیں گے ،بچوں کے سکول داخلے پر والدین کو دوہزار روپے سالانہ وظیفہ دیا جائے گا، بچوں اور والدین کو علاج کی مفت سہولتیں ملیں گی،بچوں کو فری کتابیں، سٹیشنری، یونیفارم، جوتے اور سکولز بیگ بھی فراہم کیے جائیں گے۔وزیر اعلی پنجاب

لاہور، اربوں کی اراضی سکینڈل کیس اور شہداء کے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت میں گرفتار ملز مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

کوئٹہ،مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی گروپ میں وزارت کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

چارسدہ، شبقدر کے 25 متنازعہ دیہات کے لوگوں کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار ،شناخت دینے کا مطالبہ

گزشتہ سال پی آئی اے کا خسارہ 669 ملین روپے، 174,612 بلین قرضہ حاصل کیا گیا،خصوصی کمیٹی پی آئی اے میں انکشاف، کمیٹی اجلاس میں پی آئی اے حکام کی بریفنگ،اراکین سے سوالات کی بوچھاڑ کردی ،چیئرمین کمیٹی زاہد خان نے حوصلہ دیا ،نجکاری کمیشن اور یہ کمیٹی مل کر پی آئی اے کے مسئلے کا حل نکالے، پی آئی سے متعلق بل ایکٹ بننے سے تمام لوگوں کے حقوق اپنی جگہ رہیں گے ، اسحاق ڈار ، سعودی عرب میں ہمارے پاس اوپن سکائی لینڈنگ رائٹس ، قطر میں 77 پی آئی اے اور قطر ائر لائن کو پاکستان میں 77لینڈنگ رائٹس حاصل ہیں ،سیکرٹری سول ایوی ایشن ،کمیٹی کا اجلاس انیس جنوری تک ملتوی

میرہزار خان بجارانی کے بعد کو ن کون وزارتیں چھوڑ رہے ہیں یا کونسے ارکان الگ فارڈر بلاک بنارہے ہیں ،حکومت سندھ پریشان

سینٹ نے نیکٹا کو دو ار ب اضافی رقم دینے کی قرارداد اکثریت رائے سے منظور ،قرارد اد سینیٹر اعظم خان سواتی نے پیش کی،حکومت دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سنجیدہ ، جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ پر کام شروع ہوچکا ہے آئندہ سالوں میں فنڈنگ کو مزید بڑھائیں گے، وزیر مملکت بلیغ الرحمن

مجتبیٰ شجاع الرحمن کا گھر بچانے کے لیے میٹرو ٹرین ڈیزائن میں دو مرتبہ ترمیم کی گئی