بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

آج کی قومی خبریں (2016-01-04)

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،میٹروبس روٹ شاہدرہ سے رچناٹاوٴن تک بڑھانے کا فیصلہ ،معیشت کی مضبوطی کیلئے جدیدانفراسٹرکچر بنیادی اہمیت رکھتا ہے ،اربوں روپے انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر خرچ کیے جارہے ہیں ،شہبازشریف، عوام کی سہولت کیلئے انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی مقررہ مدت میں اعلی معیار کے ساتھ تعمیر پنجاب حکومت کی پالیسی ہے ،شہری علاقوں کیساتھ دیہی علاقوں میں انفراسٹرکچر کی جدید سہولتوں کی فراہمی پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے، عوام کی سہولت کیلئے شروع کیے گئے منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے،وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب

پنجاب حکومت، این اے122کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے سپیکر ایاز صادق کو70کروڑ سے زائد رقم کے فنڈز جاری

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کی راہ میں رکاوٹ حکمران کیا پھر اسلام آباد کا محاذ چاہتے ہیں،طاہر القادری، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر آرمی چیف کے دباؤ پر درج ہوئی مگر انصاف ملنا دور کی بات شہداء کے ورثاء کو ملزمان بنا دیا گیا ،ملک سے قانونی،سیاسی ،معاشی،نظریاتی دہشتگردی کے خاتمے تک مسلح دہشتگردی ختم نہیں ہو گی، حکمرانوں نے پنجاب کو دہشتگردی کا مرکز بنا دیا یہ کیسا نظام ہے جس میں طاقت ور گناہ کرنے پر حج کر لیتا ہے اور قتل کر کے جج کر لیتا ہے ،قائد اعظم نے کہا تھا طلبہ مستقبل کے معمار ہیں ،کرپٹ حکمران اور ظالم نظام انہیں خود کش بمبار بنا رہا ہے ،دہشت گردی کے خلاف جدوجہد روکی ہے نہ رکے گی ،انقلاب کا یہ قافلہ منزل پر ضرور پہنچے گا، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے قومی طلبہ کنونشن سے خطاب

قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں مزید ایک سال توسیع کے امکانات پیدا ہو گئے

اورنج لائن نندی پور سے بڑا ڈالر بناؤ منصوبہ ہے: چودھری پرویزالٰہی ،جس کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ان کو ایسا کوئی تجربہ نہیں، وہ صرف اسلحہ بیچتے ہیں، لاہور کا تاریخی حسن ختم ہو جائیگا: پریس کانفرنس

اسلام آباد، لڑکی کی پیدائش پر نالاں سسرالیوں نے 7ماہ کی معصوم بچی کو موت کے گھاٹ اتا دیا ، جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طورپر یرغمال بنالیا ،وفاقی پولیس کا داد ا کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرنے سے انکار ،بیٹاپہلے ہی جیل میں ہے اوربچی کو جنم دینے والی بیٹی سسرالیوں کی حراست میں، تھانہ گولڑہ پولیس کی نرالی منطق کے باعث مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا

ڈاکٹر فضل چوہدری نے اسلام آباد مئیر کیلئے اپنے ماموں کے لیے کوششیں شروع کر دی،مریم نواز نے بھی مطلوب حسین کی حمایت میں میدان میں آگئیں

کوہاٹ:لیاقت میموریل اسپتال میں سہولیات کا فقدان ،2روز میں 7نومولود بچے جاں بحق، ورثاکی حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل