بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

آج کی قومی خبریں (2016-01-03)

کم آمدن والے طبقات کیلئے 50ہزارگھروں کی تعمیرپنجاب حکومت اورترکی کے معروف ادارے ٹوکی میں تعاون کا معاہدہ،معاہدے کے تحت ترک ادارہ 2016ء میں 25ہزار اور2017ء میں مزید25ہزار گھروں کی تعمیر میں تکنیکی معاونت فراہم کریگا،پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر تنویر اسلم ملک جبکہ ٹوکی کی جانب سے مہمت ارگن توران نے معاہدے پر دستخط کیے،پنجاب حکومت اورترکی کے ہاوٴسنگ سیکٹر کے مایہ ناز سرکاری ادارے کے مابین طے پانے والا معاہدہ خوش آئندہے :شہبازشریف

اقتصادی راہداری منصوبے میں اپنے صوبے کے حقوق کے حصول سے بالکل پیچھے نہیں ہٹیں گے،پرویز خٹک، منصوبے میں ہمارا حق ہمیں نہیں ملا تو پھر راہداری منصوبہ کسی اور صوبے کا بھی نہیں ہو گا صوبے کے حقوق کیلئے تمام پارلیمانی جماعتوں کو اتفاق و اتحاد کا مظاہر کرنا ہو گا،وزیر اعلی کے پی کا اقتصادی راہداری بارے منعقد ہ کنونشن سے خطاب

ہمارا وفاق سے کوئی جھگڑا نہیں ہے،مولا بخش چانڈیو ، وفاق کو تسلیم اور پسند کرتے ہیں مگر وفاق کو بھی ہمارے ایسے رویے کو مد نظر رکھتے ہوئے مثبت رویہ اختیار کیا جائے تاکہ باتوں کے ذریعے مسئلے حل ہو سکیں،آصف زرداری طبیعت ٹھیک ہونے کے بعد پاکستان واپس لوٹیں گے،تقریب سے خطاب ،میڈیا سے گفتگو

وفاق اور پنجاب میں ”شریف حکومت“نے خواتین کے حقوق کے ساتھ” دھاندلی“ کی،تحر یک انصاف کا حقائق نامہ جاری،پنجاب میں عزت کے نام پر 320سے زائد خواتین قتل، 1ہزار سے زائد کے ساتھ زیادتی، سالانہ50سے زائد خواتین نے معاشی حالات پر خود کشی کی،چوہدری محمدسرور

نئے وزیراعلیٰ کیساتھ ایک پیج پر تھے اور رہیں گے،مالک بلوچ ، ڈھائی سالہ دور اقتدار میں نہ خود کھایا نہ پارٹی کو کھلایا کرپشن کے مکمل خاتمہ تک عام آدمی کے طرز زندگی کو بہتر نہیں بنایا جاسکتا، نوابزادہ براہمدغ بگٹی سے جنیوا میں ملاقات ہوئی ہے ان کے اور ریاست کے درمیان صلح کے امکانات موجود ہیں ،وفاق سے کسی چیز پر سمجھوتہ نہیں کیا گوادر پورٹ کا اختیار صوبائی حکومت کو ملنا چاہئے گوادر کے بغیر اقتصادی راہداری منصوبہ نامکمل ہے، نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

ملائیشیا میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق عمیر فاروقی کی جگہ پشاور کے لئیق خان کی لاش پہنچا دی گئی ،عمیر کی پشاور میں بکس کھولے بغیر تدفین کر دی گئی ،ملائیشیا ایئرپورٹ حکام کا غلطی کا اعترا ف

پشاور سمیت صوبے بھر سے گدھے اور گھوڑوں کی کھالوں کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات کی ہدایات

سوئی گیس کی چوری کرنے والوں کی سزا سب کو ملے گی، جن علاقوں میں 50فیصد سے زائد چوری ہے وہاں لوڈشیڈنگ کا ارادہ ہے،سوئی سدن گیس کمپنی، متاثرہ علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے شیڈول اور دورانیہ طے کر رہے ہیں، اس اقدام سے سوئی سدرن کے نقصانات کم کرنے میں مدد ملے گی، منیجنگ ڈائریکٹر خالد رحمان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام