بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ جنوری

آج کی قومی خبریں (2016-01-01)

سکولوں و دینی مدارس کے بچوں کے د رمیان کھیلوں کے مقابلے ہونے چاہئیں تاکہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء قائم ہو،ریاض حسین پیر زادہ کا چیئرمین واپڈا کی تجویز سے اتفاق،پی ایس بی ڈائریکٹر جنرل کو ہدایات جاری کریں گے وہ وفاق المدارس سے رابطہ کریں اور انکے مدارس کے بچوں کی ٹیموں اور سکولوں کی ٹیمیں کے مابین کھیلوں کے مقابلے کروانے کا پروگرام تشکیل دیں ،وفاقی وزیر کھیل و بین الصوبائی رابطہ

چوہدری سرور نے”نااہل حکمرانوں کی نااہلیاں “کے نام سے ”وائٹ پیپر“جاری کر دیا، ملک میں58فیصدسے زائد افراد غر بت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، 32لاکھ 15سال سے کم عمر کے بچے مزدوری کر نے پر مجبور ہیں، (ن) لیگ کے اقتدار میں آنکے بعد1.5ملین مزید افراد بے روزگار ہوئے ہیں اور2016میں انکی تعداد4لاکھ تک مزید بڑھ جا ئیگی‘جنوبی پنجاب میں43فیصد لوگ غر بت کاشکار ہے،غر بت کی وجہ سے سالانہ صرف پنجاب100سے زائد مر دوخواتین خود کشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیتی ہیں‘بے روز گاری کی وجہ سے پاکستان میں 75فیصد نوجوان ذہنی بیماریو ں میں مبتلا ہیں،اپنے مستقبل سے مایوسی کی وجہ سے نوجوانوں اور دیگر افراد کے منشیات استعمال کر نے میں چند بر سوں کے دوران 200فیصد اضافہ ہوا ہے ‘40ارب کے نئے حکومتی ٹیکس کی وجہ سے عام آدمی کے استعمال کی بھی125سے زائد کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے غر یب آدمی مزید مشکلات کا شکار ہو چکا ہیں ،‘ ‘غر بت کی وجہ سے عوام کو صحت ‘ تعلیم اور پانی جیسی بنیادی سہو لتیں بھی میسر نہیں‘غر بت کی وجہ سے ہر تیسرا پاکستانی 2وقت کی روٹی بھی نہیں کھا سکتا‘ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر محمدسرور کا وائٹ پیپر

ملک میں 90 لائسنس یافتہ سیٹلائٹ ٹی وی چینلز، 186 ایف ایم ریڈیو سٹیشن فعال ہیں،وزارت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کا ایوان بالا میں تحریری جواب

سول مجسٹریٹ نے واپڈا اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم کو ملٹر ی پولیس کے حوالے کردیا، ملزم کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلے گا، وفاقی وزیر خواجہ آصف کی گوجر خان میں واپڈا کے مقتول اہلکار محبوب کے گھر آمد، قبر پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، والدہ اور بیوہ سے ملاقات، ہر قسم کے تحفظ اور انصاف کی یقین دہانی ، معاوضہ کا بھی اعلان

سال نو کا پہلا روز، موسم سرداورخشک،خیبرپختونخواہ ،کشمیراورگلگت میں بادل، سندھ کے بالائی اورپنجاب کے میدانی علاقوں میں ہلکی دھندچھائے رہنے کاامکان

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ، دس گرام سونا38ہزار روپے سے گھٹ کر37ہزار روپے کی سطح پرآگیا

اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے آج سے شروع ہونیوالے نئے سال 2016ء کیلئے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیوں کی تاریخ کا اعلان کردیا، سال 2016ءء میں 100‘ 200‘ 750‘ 1500‘ 7500‘ 15000‘ 25000 ‘ 40000 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی کل 32 قرعہ اندازیاں ہونگی پہلی قرعہ اندازی 4 جنوری کو کراچی میں ہوگی