بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار دسمبر

آج کی بین الاقوامی خبریں (2016-12-18)

لیفٹیننٹ جنرل بپن راوت بھارت کے نئے آرمی چیف مقرر ، 10 جنوری کو چارج سنبھالیں گے
ائیر مارشل بی ایس دھنوا کو نیا ائیر مارشل تعینات

افغان سکیورٹی فورسز کے حملوں میں 19 طالبان ہلاک‘ متعدد زخمی

ابوبکر البغدادی کی اطلاع پر25ملین ڈالرانعام کا اعلان
اطلاع دینے والے کو البغدادی کی پناہ کے مقام اور گرفتاری میں مدد بھی کرنا ہو گی، امریکہ

حلب کے مشرقی حصے سے لوگوں کا انخلا نہ ہوسکا

ملازمت پر پہلا حق سوئس شہریوں کا ہوگا،نیا قانون منظور
یہ قانون مثبت سمت میں ایک قدم ہے، ترجمان

پوپ کی سالگرہ پر خصوصی اسٹیمپ جاری
اسٹیمپ ویٹی کن کے پوسٹ آفس سے 19یورو میں خریدی جاسکتی ہے

قندھار: ہوائی اڈے پر فائرنگ میں پانچ خواتین سکیورٹی اہلکار ہلاک
سکیورٹی اہلکار اپنی ڈیوٹی پر ایئر پورٹ آرہی تھیں کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے اس وین پر حملہ کیا، ترجمان گورنر قندھار
خواتین کو اس نوعیت کی ملازمت میں تسلیم نہیں کیا جا رہا تھا اور انھیں دھمکیاں بھی مل رہیں تھیں، جس پر وہ پریشان تھیں، ڈائریکٹر ائرپورٹ

نئے بھارتی آرمی چیف کا نام سامنے آتے ہی متنازعہ بن گیا
3سینئر افسران پر چوتھے کو ترجیح دی گئی کانگریس رہنما منیش تہواری کا تحفظات کا اظہار

شامی بحران بارے روس، ایران اور ترکی کے سفارتکار کا اہم اجلاس 27دسمبر کو ماسکو میں ہو گا، ایرانی ترجمان وزارت خارجہ

ترکی: فوجیوں کی بس کے قریب دھماکا، ہلاک افراد کی تعداد 13 ہلاک ہوگئی،48زخمی
ترک آرمی نے دھماکے میں 18 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ، پرائیوٹ اور نان کمیشنڈ آفیسرز شامل تھے جو چھٹیوں پر جارہے تھے