بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ دسمبر

آج کی بین الاقوامی خبریں (2016-12-02)

افغان طالبان نے تاپی اورکاسامنصوبوں کی حمایت کااعلان کردیا

بھارت کی مغربی بنگال ریاست میں فوج تعینات کردی گئی
صوبے میں فوج کی تعیناتی سیاسی انتقام ہے، جب تک فوج واپس نہیں جاتی دفتر سے گھر نہیں جاؤں گی، مرکزی حکومت نے اجازت کے بغیر ہائی وے پر فوج تعینات کی ، صوبے میں فوج کی تعیناتی وفاق اور جمہوریت پر حملہ ہے ،ریاستی وزیراعلی ممتا بینر جی

روس کسی کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتا، ولادیمیر پوٹن
کچھ غیر ملکی روس کو دشمن سمجھتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں چاہتے نہ کبھی ایسا چاہیں گے۔ ہمیں دوستوں کی ضرورت ہے ، پارلیمان سے سالانہ خطاب

اسرائیل میں 2 نجی ٹی وی چینلز کی نشریات ہیک ، اذان نشر کردی گئی
ٹی وی کی اسکرین پر مسجد اقصیٰ سمیت مقدس اسلامی مقامات کی تصاویر بھی نشر کی جاتی رہیں

کولمبیا کے ایئر ٹریفک کنٹرول کے درمیان ہونے والی بات چیت کی آڈیو ٹیپ منظرعام پر آگئی
کولمبیا: حادثے سے پہلے جہاز میں ’ایندھن ختم ہو گیا تھا‘، آڈیو میں متعدد بار یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے الیکڑانک نظام فیل ہونے ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے لینڈنگ کی اجازت دی جائے، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ

فلپائن پولیس نے امریکی سفارتخانے کے باہر بم نصب کرنے میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا

سری لنکا نے مالدیپ کے جزیرہ گین کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا

بھارت میں کانگریس پارٹی کا سوشل میڈیا اکاوٴنٹ ہیک کرلیا گیا
ہیکرز نے کانگریس کا ٹوئٹر اکاوٴنٹ ہیک کرکے اس پر راہول گاندھی کے خلاف گالیوں کی بھرمار کردی
ایک ٹویٹ میں ہیکر گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کانگریس کا چہرہ بے نقاب کردے گا

امریکا میں مزید مساجد کو دھمکی آمیز خطوط موصول