بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ اکتوبر

آج کی بین الاقوامی خبریں (2016-10-22)

سری لنکا میں اقلیتوں کے تحفظ پر شدید تحفظات ہیں ، سری لنکا خصوصی اقدامات کرے ، اقوام متحدہ

سعودی عرب میں منشیات کا بڑا اڈا پکڑا گیا ، 20 لاکھ کیپٹاگون کی گولیاں برآمد
6 ملزمان گرفتار ، 2 لاکھ 71 ہزار سعودی ریال، 40 ہزار امریکی ڈالر ،2کلو قیمتی زیورات بھی برآمد

متحدہ عرب امارات کے وکیل نے اوباما کو ملازمت کی انوکھی آفر دے ڈالی
آپ نے ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کررکھی ہے ، وکالت میں تجربہ کے باعث میں آپ کو اپنی لاء فرم میں ملازمت کی پیش کش کرتا ہوں ، عیسی بن حیدر

کوسٹاریکا میں بس حادثہ ، 12 افراد ہلاک،18زخمی ہوگئے
ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد نیشنل یونیورسٹی آف کوسٹاریکا کے ریٹائرڈ ملازمین تھے

وکی لیکس نے اوباما کی خفیہ ای میل جاری کردی
اوباما ٹیم نے صدارتی انتخاب سے قبل ہی اقتدار کی منتقلی کی تیاری شروع کردی تھی

موصل پسپائی کا بدلہ ، داعش نے کرکوک پر حملہ کرکے 19 افراد کو ہلاک کردیا
سرکاری عمارات پر حملہ دولت اسلامیہ کے ان جنگجووٴں نے کیا جو چھپ کر بیٹھے ہوئے تھے، گورنر کرکوک

مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے، بھارتی سپریم کورٹ

جاسوسی سے متعلق متنازعہ جرمن قانون منظور
قانون نہایت اہم ہے ، عسکریت پسندوں کے حملوں کی نشاندہی میں معاون ہوگا ، حکومت
جرمن خفیہ ایجنسی اس قانون کے تحت کم از کم جرمنوں کی جاسوسی سے گریز کرے، متعدد جرمن حلقوں کی شدید تنقید