بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ اکتوبر

آج کی بین الاقوامی خبریں (2016-10-19)

بھارتی شہریوں نے اپنی فوج کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے
وزیر دفاع اور آرمی چیف کے نام خط لکھ کر اپنی فوج کی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار کر دیا

برطانوی پارلیمنٹ کے احاطے میں مبینہ زیادتی کا واقعہ
کنزرویٹیو پارٹی کے ممبرپارلیمنٹ کو مبینہ زیادتی کے واقعے کے الزام میں حراست میں لے لیا

قطیف میں زبردستی بدفعلی کرنے والے سعودی کو سزائے موت دے دی گئی

حکومتی افواج اور ان کے اتحادیوں کی موصل کی جانب پیش قدمی دوسرے دن بھی جاری
’یورپی یونین کو جہادیوں کی بڑی تعداد کی آمد کے لیے تیار رہنا چاہیے، یورپی یونین
موصل کو شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے آزاد کروانے کی لڑائی کے آغاز کے پہلے روز عراقی فوج نے توقعات سے تیز پیش قدمی کی ہے، امریکی وزیر دفاع
اس کارروائی میں 'وقت لگ سکتا ہے،' اور یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ آیا دولتِ اسلامیہ 'مقابلہ کرے گی یا نہیں، ترجمان پیٹناگون

حلب پر بمباری امدادی کارروائیوں کے لیے معطل: روس
بمباری میں ہر قسم کے تعطل کا خیر مقدم کرتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے یہ وقفہ طویل ہو تاکہ امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں پہنچایا جا سکے، اقوام متحدہ

افغان حکومت اور طالبان کے مابین قطر میں خفیہ مذاکرات کا دوبارہ آغاز

انگولا میں اسلام پر پابندی کی افواہیں
’انگولا کے حکام اسلام پر پابندی عائد کرنا چاہتے ہیں وہ مانتے ہیں یہ کوئی مذہب نہیں بلکہ فرقہ ہے ، ویب سائٹ پیغام

مقتدیٰ الصدر کا ترکی کے خلاف مظاہروں کا اعلان
موصل جنگ میں شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے:الجبوری