بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل اکتوبر

آج کی بین الاقوامی خبریں (2016-10-11)

افغانستان ،ہلمند میں طالبان کا چیک پوسٹ پر حملہ، 10 اہلکاروں سمیت 14 ہلاک
لشکر گاہ میں حملہ آور نے خود کو سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے سے اڑادیا

بے باک مغربی ماڈل نے فحش حرکتوں سے توبہ کرکے اسلام قبول کرنا برطانیہ کو پسند نہ آیا
برقعہ پہننے پر برطانوی پولیس اور ایجنسیاں متحرک ہوگئیں ، سخت نگرانی شروع کردی گئی
پولیس نے داعش سے روابط کے الزام میں کمبرے کو گرفتار بھی کیا ، تفتیش کے بعد چھوڑ دیا ، پورے گھر کی چھان بین کرکے اداکارہ کو ہراساں کرنے کی کوشش

روس کا طرطوس میں مستقل بحری اڈہ قائم کرنے کا فیصلہ
دستاویزات کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے،مختلف باڈیز کے درمیان رابطے جاری ہیں ، نائب وزیر خارجہ

سعودی آرامکو کا مصر کو پٹرولیم مصنوعات کی برآمد معطل کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب کی جانب سے پٹرولیم کی مدد میں امداد نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے مصر کی سرکاری تیل کمپنی کو عجلت میں ٹینڈرز بڑھانا پڑے ہیں،تاجر

سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ، کانگریس کو سماج وادی پارٹی کی حمایت
مودی فوجیوں کے خون کے پیچھے چْھپ رہے ہیں، راہول گاندھی
راہول جی نے فوجی اہلکاروں کے خون کی جو بات کی ہے تو کچھ سوچ سمجھ کر ہی کی ہوگی، اکھیلیش یادو

بحیرہ احمر میں امریکی نیوی کا ایک جہاز یمنی راکٹ حملے کی زد میں آنے سے بچ گیا

برطانوی نژاد امریکی ماہر اقتصادیات اولیور ہارٹ اور فن لینڈ کے بینگٹ ہولمسٹارم نو بیل اقتصادی انعام 2016سے مشترکہ حقدار قرار

شام میں ہونے والے جنگی جرائم کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کرائی جائیں، فرانس

ترکی کی یورپی یونین کے ایک ثقافتی پروگرام میں شرکت سے معذرت

ایتھوپیا میں 6 ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ
مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا میں حکومت مخالف مظاہروں کے بعد 6 ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی