بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اکتوبر

آج کی بین الاقوامی خبریں (2016-10-07)

پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گوٹیریزاقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل نامزد

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل بے نقاب کرنے والا برطانوی صحافی انصاف میں رکاوٹ ڈالنے کا مجرم قرار
لندن کی اولڈ بیلی عدالت 21 اکتوبر کو مظہر محمود کو سزا سنا دے گی اور یہ سزا 7 سال تک کی قید ہوسکتی ہے

سابق امریکی اٹارنی جنرل کی کانگریس کی جانب سے دہشتگردی کے سرپرستوں کیخلاف انصاف کے قانون جاسٹا منظور کرنے پر شدید تنقید
ہم متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کر رہے ہیں تاہم اس سے ہر گز فائدہ نہیں ہوگا، مائیکل موکاسی
ہمارے اور سعودی عرب کے درمیان بہت قریبی تعلقات ہیں. انہوں نے بہت بڑی تعداد میں دہشت گردی سے متعلق معاملات میں ہماری مدد کی ہے، سابق اٹارنی جنرل

میٹنگ میں جھگڑا، برطانوی دائیں بازو کی جماعت کے رہنما ہسپتال منتقل
جھگڑے کے بعد مسٹر وولف ’زمین پر گِر پڑے‘ اور ’ان کی حالت تشویش ناک‘ ہے، نائجل فراج

نریندر مودی خون کی سودے بازی بند کرو، راہول گاندھی برس پڑے

سعودی عرب اور ایران کے درمیان تلخ اور سخت الفاظ کا تبادلہ معمول بن گیا
سعودی عرب کے نائب ولی عہد حکومت سنبھالنے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں ، ایرانی جنرل

سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام سرخ لکیر ہے:سوڈانی صدر
سعودی عرب کی سلامتی اور خود مختاری ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے، ہمارا ملک تمام پڑوسیوں کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتا ہے ، عمر البشیر

ماسکو نے امریکا کے ساتھ نیوکلیئر اور توانائی کے سیکٹروں میں تحقیق کے میدان میں تعاون کے معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کر دیا

عراق میں قابض قوت نہیں بننا چاہتے ، ترک نائب وزیراعظم
ترک فوج کی موجودگی کا مقصد اس جنگ زدہ اور منقسم ملک میں استحکام لانا ہے، نعمان قرطولمس