بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ اگست

آج کی بین الاقوامی خبریں (2016-08-05)

مصری فوج کی سینا میں کاروائی داعش کے مقامی سربراہ ابو دعا الانصاری سمیت 46 دہشتگرد ہلاک ، درجنوں زخمی
فوجی کارروائی سینا میں العرش کے جنوب مغرب میں کی گئی ، داعش کا ہتھیاروں ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا، آپریشن انسداد دہشت گردی فورسز نے فضائیہ کے ساتھ مل کر کیا،فوجی ترجمان

جرمن چانسلر میرکل کی عوامی مقبولیت میں کمی
گزشتہ ماہ جولائی میں میرکل کی عوامی مقبولیت 57 فیصد تھی جو اگست میں کم ہو کر 47 فیصد رہ گئی ہے،سروے

پوکے مون گو گیم کھیلنے موبائل فون بل 3700 امریکی ڈالر آگیا
جاپانی جمناسٹ اولمپیئن کوہیے اوچیمیرا نے برازیل کے شہر ریو میں پوکے مون گو گیم کھیلی

بالی ووڈ ہدایت کار کو امریکی خاتون سے زیادتی پر 7 سال قید کی سزا
امریکی خاتون نے بالی ووڈ ہدایتکار محمود فاروقی پر بہانے سے گھر بلا کر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا

واٹر پارک ایک دن کیلئے مسلمان خواتین کیلئے مختص
مسلمان خواتین اس دن اس پارک میں ’برقینی پہن سکتی ہیں ، فرانس کمیونٹی
دائیں دھڑے کے سیاستدانوں کی جانب سے فیصلے کو تنقید

ایران میں 20 افراد کو پھانسی دے دی گئی
جن لوگوں کو سزائے موت دی گئی وہ سنگین جرائم میں ملوث تھے، ایرانی حکومت

کابل :طالبان کا غیرملکی سیاحوں کے قافلے پر حملہ ،10 غیرملکی سیاح ،متعدد زخمی
طالبان کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت مارا گیا

برطانوی جوڑے کی اسپتال میں شادی
برطانوی جوڑا اپنی شادی یادگار بنانے کیلیے کروشیا جانا چاہتا تھا لیکن شادی سے چند روز قبل دْلہا کی ٹانگ ٹوٹ گئی