بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جون

آج کی بین الاقوامی خبریں (2016-06-27)

برطانیہ میں ریفرنڈم کے بعد تین وزراء مستعفی ہوگئے

اسرائیل میں ہم جنس پرستوں کے اجتماع پر حملے کرنے والے یہودی شخص کو عمر قید

عراقی فورسز نے فلوجہ میں داعش کے زیر قبضہ آخری علاقے پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا،جنگ کے خاتمے کا اعلان
عوام کو اچھی خبر دینا چاہتے ہیں کہ فلوجہ کی جنگ ختم ہوگئی ہے،دوبارہ کنٹرول کیلئے لڑائی میں1800 جنگجو ہلاک ہوئے ، 20000 افراد کو جانچ پڑتال کی غرض سے گرفتار کیا گیا، 11605کو رہا کردیا گیا ،7000 سے تفتیش جاری ہے
بغداد آپریشنز کمانڈ کے لیفٹیننٹ جنرل عبدالوہاب السعیدی کی پریس کانفرنس

بھارت :عام آدمی پارٹی کے 65 اراکینِ اسمبلی کو حراست میں لے لیا گیا
اراکینِ اسمبلی گرفتاری دینے کیلئے وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی طرف جا رہے تھے

صدر اوباما نے جنوبی ورجینیا میں سیلاب کو آفت قرار دے دیا
ورجینیا میں آنے والے سیلاب سے 100 سے زیادہ گھر تباہ ہو گئے ہیں

برطانیہ سے مذاکرات میں نامناسب رویہ اپنانے کی ضرورت نہیں،انجیلا مرکل
دیگر ممالک کو یورپی یونین چھوڑنے سے باز رکھنا بات چیت میں ترجیح نہیں ہونی چاہیے، جرمن چانسلر کا برلن میں اظہار خیال

برطانیہ: سیاسی بحران ، اپوزیشن لیڈر پر’عدم اعتماد‘
شیڈو کابینہ کے ایک وزیر کو برطرف کر دیا گیا ، برطر ف وزیر ہیلری بن پر یورپی یونین کے ساتھ رہنے کے حق میں پرجوش انداز میں مہم میں شرکت نہ کرنے کا الزام ہے

کابل،حاضر سروس جج کو قتل کر کے لاش بازار میں لٹکا دی،طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی
سیشن کورٹ کے جج کو23 جون کو اغواء کیا گیا تھا،واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں، ترجمان گورنر