بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جون

آج کی بین الاقوامی خبریں (2016-06-20)

ماں اپنے بچے کو بچانے کیلئے شیرسے لڑ پڑی،درندے کے جبڑے سے اپنے لخت جگر کو نکال لیا
بچے کو سر ، گردن اور چہرے پر زخم آئے ، شیروں کو مار دیا گیا،پولیس حکام

امریکہ،معاشی مدد کے بدلے لڑکی تحفہ دینے پر والدین سمیت 3 گرفتار
گھر سے چھ ماہ سے 18 سالہ کی عمر کی مزید 11 لڑکیاں برآمد

ترکی ، متنازعہ غازی پارک منصوبے کے دوبارہ آغاز کا امکان
غازی پارک ایک مسئلہ تھا ،ہمیں اس بارے ہمت سے کام لینے کی ضرورت ہے،منصوبے میں قدیم بیرکوں کی ازسر نو اور مرکزی علاقے میں جو بہت کم سبز جگہ بچی ہے وہاں کچھ دوسری عمارتوں کی تعمیر شامل ہے،رجب طیب اردگان

بلغاریہ میں نقاب پہننے پر پابندی کا امکان

نابلس ،یہودی آباد کاروں پر سنگ باری پر اسرائیلی فوج کا فلسطینی قصبے پر کرفیو
اسرائیلی فوجیوں نے افطاری کے اوقات میں شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے ، خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا گیا ، متعدد افراد کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا

سیکری خارجہ کا خفیہ دورہ چین ،بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق کر دی
ایس جے شنکر نے 16 جون کو دو روزہ دورہ کیا ،چینی ہم منصب اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں

جاپان میں ووٹ ڈالنے کیلئے عمر کی حد 20 سال سے کم کر کے 18 سال کر دی گئی

روس میں کشتی الٹنے سے 10 بچوں سمیت کم از کم 14 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے

فلوجہ سے 80 ہزار افراد نقل مکانی کر گئے، اقوام متحدہ