بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اپریل

آج کی بین الاقوامی خبریں (2016-04-18)

ایکواڈور میں 7.8شدت کا زلزلہ،ہلاکتیں 233ہوگئیں،1500افراد زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم، مواصلات کا نظام مکمل طور پر منقطع ، 6صوبوں میں ایمرجنسی نافذ ، سونامی وارننگ واپس لے لی گئی ساحلی علاقوں کے عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت،زلزلے کے جھٹکے کیوٹو سمیت دیگر شہروں میں محسوس کئے گئے، آفٹر شاکس کا خدشہ لوگوں نے محفوظ مقامات پر پناہ لے لی،ایکوا ڈور میں 1979کے بعد یہ شدید ترین زلزلہ ہے جس کا مرکز دارالحکومت کیٹو سے 170کلومیٹر دور جنوب مشرقی صوبہ مویزن میں ، گہرائی صرف 19.2کلو میٹر تھی،امریکن جیولوجیکل سینٹر

قطر میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کا اجلاس بغیر کسی معاہدے کے ختم

قطر، خام تیل کی پیداوار، اوپیک اجلاس میں ایران کی عدم شرکت

امریکہ، گوانتانامو کے نو یمنی قیدی سعودی عرب منتقل

ایتھوپیا میں فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 160 افراد ہلاک، درجنوں زخمی،حملہ آور متعدد بچوں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے، حملہ آوروں کے تعاقب میں ایتھوپین فورسز جنوبی سوڈان میں بھی داخل ہو سکتی ہیں،ایتھوپین وزیر

عراق،شیعہ راہنما مقتدیٰ الصدر نے ملک میں ٹیکنوکریٹ پر مشتمل حکومت تشکیل دینے کی آخری مہلت دی، العبادی کی تجویز کردہ کابینہ کے خلاف عراقی پارلیمنٹ میں احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری