بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر اپریل

آج کی بین الاقوامی خبریں (2016-04-11)

ہندوستان،مندر میں آتشزدگی 105 افرد ہلاک ،350 سے زائد زخمی،مندر میں آتش بازی کی اجازت نہ دیئے جانے کے باوجود آتش بازی کی گئی، حکام ، آتش گیر مادہ فراہم کرنے پرمندر کے مینجر سمیت 2 افسران کے خلاف مقدمہ درج

پاناما لیکس میں نام آنے پر ڈیوڈ کیمرون نے اپنی ٹیکس تفصیلات جاری کردیں ،آف شور کمپنی کے معاملے پر وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون عوام کا اعتماد کھو چکے اس لئے مستعفی ہوجائیں، اپوزیشن کا مطالبہ

برسلز حملے: ’ٹوپی پہنے ہوئے میں ہی تھا‘ ابرینی کا اعتراف، محمد ابرینی پر گذشتہ سال نومبر میں پیرس حملوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا اور اس سلسلے میں وہ مطلوب تھے

خلا میں چھوڑے گئے راکٹ کو زمین پرواپس لینڈ کرنے کا تجربہ کامیاب،اس طر ح کے رومز خلا میں طویل سفر کیلئے اہم ہیں ، مریخ جیسے سیارے کی جانب سفر کرنے میں مدد ملے گی،سائنسدان

سعودی فرمانروا شاہ سلمان مصری پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے عرب لیڈربن گئے

دبئی کا برج خلیفہ سے بھی بلند عمارت تعمیر کرنے کا اعلان، عمارت کی تعمیر میں تقریباً ایک ارب ڈالر لاگت آئے گی،شہر کو 2020 سے قبل اس عمارت کا تحفہ دیں گئے، عمارت کی حتمی اونچائی اس کی تکمیل کے بعد ہی بتائی جائے گی،عمارت میں 18 سے 20 منزلوں میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس ہوں گے،عمار کے چیئرمین محمد الابار کی صحافیوں سے گفتگو

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام یمن میں جنگ بندی کا احترام کیا جائے گا،عرب اتحاد