بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ مارچ

آج کی بین الاقوامی خبریں (2016-03-18)

اسلام امن اوربھارئی چارے کامذہب ہے، نریندرمودی ،مذہب کے نام پردہشتگردی کرنیوالے اسلام کے خلاف ہیں،دنیامیں قیام امن کیلئے اسلام کابہت بڑاکردارہے،بھارتی وزیر اعظم کا صوفی ازم فورم سے خطاب

امریکہ ، صدر اوباما نے شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیاں عائد کر دیں ،پابندیوں کے تحت امریکہ میں کوریا کی سرکاری جائیداد منجمد ،برآمدات پر پابندی ہوگی،ترجمان وائٹ ہاؤس

باراک اوباما اگلے ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے ،سعودی فرمانروا سے ملاقات میں داعش کے خلاف جنگ سمیت سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے

یمن ،سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں22بچوں سمیت 119 افراد ہلاک ، 47 زخمی ،اقوام متحدہ

ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت دنیا کیلئے بڑا خطرہ ہوگی، برطانوی ادارہ

برطانیہ، ملٹی نیشنل کمپنیوں سے ٹیکس وصولی کیلئے نئے اقدامات کا اعلان

سعودی عرب کا ایران پر شام سے فوج نکالنے پر زور،ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں بشرطیکہ ایران شام سے اپنے فوجی ہٹانے کے لیے رضامند ہو، سابق سربراہ سعودی خفیہ ادارہ شہزادہ ترکی بن فیصل السعود کا برطانوی میڈیا کو انٹرویو

بی جے پی کے انتہا پسند آپے سے باہر، اسد الدین اویسی کو غدار قرار دیدیا

برونائی کی خواتین پائلٹس کامنفرداعزاز ،جہاز کو ایسے ملک لینڈ کیا جہاں عورتوں کو جہازتو دور کی بات کار چلانے کی بھی اجازت نہیں