بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مارچ

آج کی بین الاقوامی خبریں (2016-03-02)

براعظم یورپ میں مائیں اپنے نوزائدہ بچے بیچنے لگیں، قیمت دو ہزار یورو ،بلغاریہ کے روما نسل کے خانہ بدو ش نومولود بچوں کو ہمسایہ ملک یونان میں فر وخت کر تے ہیں ، نومولود بچوں کی تجارت کا کام گزشتہ 15 برس سے جا ری ہے ، جرمن خبررساں ادارے

سعودی عرب کی افغانستان اور افریقی ملکوں میں دہشت گردی کی مذمت، دہشت گردی کے خلاف جاری عالمی جنگ کی حمایت کا عزم،تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے، سعودی کا بینہ

ایران میں بحرینی سیاحوں کی بس نذرآتش

ایپل کو فون ان لاک کرنے پر مجبور نہیں کر سکتے،امریکی عدالت

بغداد، خود کش حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں 75 افراد ہلاک،ابوغریب جیل پر حملے میں 17 سیکورٹی اہلکار اورجنازہ پر حملے میں 38سے زائد افراد مارے گئے ،حکام

کوالالمپور: مہاتیر محمد کا پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان

فرانس : پولیس کی کیلے کیمپ کی مسماری کی کوشش میں جھڑپیں،12جھونپڑیاں جل گئیں،کیمپ میں رہنے والے زیادہ تر تارکینِ وطن کا تعلق مشرقِ وسطیٰ، افغانستان اور افریقہ سے ہے

غلاف کعبہ کیلئے دنیا کے مہنگے ترین کپڑے کا استعمال،کپڑا اٹلی سے منگایا جاتا ہے، 670کلو گرام کپڑے میں 120 کلو سونا اور 100 کلو چاندی بھی استعمال ہوتا ہے، رپورٹ

متحدہ عرب امارات ،واٹس ایپ پر ’بے عزتی‘کرنے پر عمانی شہری کو 3 سال قید کی سزا

شمالی کوریا کو اپنے حالیہ جوہری اور راکٹ تجربات کی بھاری قیمت چکانا ہو گی ، جنوبی کوریا

بھارتی فوج میں شمولیت کے خواہش مند امیدواروں کے ساتھ ذلت آمیز رویہ ،نقل سے بچنے کے لئے امیدواروں کے کپڑے اتروا دیئے گئے