بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مارچ

آج کی بین الاقوامی خبریں (2016-03-01)

سام سنگ نے ایپل کے خلاف طویل قانونی جنگ جیت لی، اپیل کورٹ نے زیریں عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

نائجیریا میں24ہزار گھوسٹ ملازمین فارغ، فارغ کرنے سے تقریباً 11 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ماہانہ بچت ہوگی، نائیجرین وزارت خزانہ،نائجیریا افریقہ کی سب سے بڑی معیشت اور براعظم کا سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک ہے

افغانستان: بامیان میں ایرانی ساخت کی بارودی سرنگوں کا انکشاف، سرنگیں ملک کے وسط میں بامیان کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے چھاپے کے دوران برآمد ہوئیں،رپورٹ

لبنان ،فرقہ واریت کے الزام میں پاپ اسٹار گلوکار کو پانچ سال قید کی سزا

مسجد الحرام میں حج اور عمرہ کے دوران رش کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید ترین نظام ’راصد‘متعارف

ایرانی اصلاح پسندوں پر مغرب سے ساز باز کا الزام ،پولنگ کے دوران اصلاح پسندوں نے ’امریکہ اور انگریزی میڈیا کے ساتھ مل کر کام کیا، صادق لاریجانی

سر ی لنکا ،ایڈز کا شبہ، بچے پر سکول کے دروازے بند، ننھے طالبِ علم کو سکو ل سے نہ نکا لنے پر 186 بچوں کو ان کے والدین نے سکول سے نکال لیا

بھارت: سپریم کورٹ کا چائلڈ پورنوگرافی پر پابندی لگانے کا حکم ،تقریر و اظہار رائے کی آزادی کے نام پر بچوں کے مستقبل کو تبا ہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،بھارتی سپریم کورٹ

سوئٹزر لینڈ: غیر ملکیوں کی ملک بدری کا قانون مسترد، ریفرینڈم میں 59 فیصد لوگوں نے ملک بدری قانون کے خلاف ووٹ دیا