بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات فروری

آج کی بین الاقوامی خبریں (2016-02-25)

امریکی خفیہ ادارہ بان کی مون اور انجیلامر کل کے ٹیلی فون ٹیپ کرتا رہا ،وکی لیکس کا انکشاف،این ایس اے نے جرمن چانسلر اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے مابین 2008ء میں بات چیت سنی تھی،رپورٹ

اٹلی نے سابق وزیراعظم برلسکونی کی جاسوسی پر امریکی سفیر کو طلب کر لیا،امریکی ادارے نے 2008ء اور 2011ء کے درمیان سابق وزیراعظم کے فون ٹیپ کئے تھے

امریکہ نے زکا وائرس کی جنسی عمل کے ذریعے منتقلی کی تحقیقات شروع کردیں،زکا وائرس کے جنسی طور پر منتقل ہونے کا پہلا معاملہ رواں ماہ کے آغاز میں ریاست ٹیکساس میں منظر عام پر آیا

شام میں خانہ جنگی ، پانچ برسوں میں 3 لاکھ 70 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے

بشارالاسد کی موجودگی میں شام میں امن قائم نہیں ہو سکتا، امریکی وزیرخارجہ، شام کو متحد رکھنے کیلئے وقت تیزی سے نکلا جا رہا ہے،لڑائی طول پکڑ گئی توشام ٹکڑے ٹکڑے ہو سکتا ہے،فائر بندی ناکام ہو ئی تو دیگرآپشن استعمال کریں گے،کیری کا ایوان نمائندگان کے سالانہ وزارتی بجٹ اجلاس سے خطاب

سعودی پراسیکیوٹر جنرل کا ایران کیلئے جاسوسی کرنیوالے16 ملزمان کو سزائے موت دینے کا مطالبہ،ملزمان پر سعودی عرب کی سلامتی، حساس اداروں اور اقتصادی مراکز کو نقصان پہنچانے جیسے دیگر الزامات ہیں

سعودی عرب کا تنصیبات کی سکیورٹی کیلئے خواتین بھرتی کرنے پرغور،خواتین کو بھرتی کرنے کا اصل مقصد دفاتر، کمپنیوں اور دوسرے اداروں میں ممنوعہ سامان کی ترسیل روکنا ہے ، خواتین مشکوک سامان کی بہتر چھان بین کر سکتی ہیں، میجر جنرل سعد بن حسن الجباری کا بیان

کینسرسے خاتون ہلاک، جانسن اینڈ جانسن کمپنی پر مقدمہ درج ، امریکی عدالت نے ملٹی نیشنل ادارے کو ہلاک ہونے والی خاتون کے اہلخانہ کو 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا

اقوام متحدہ آئندہ چند دنوں میں شمالی کوریا کیخلاف قرارداد منظور کریگا ، چین ، جوہری ایشو کے حل کیلئے پیانگ یانگ کو مذاکراتی میز پر واپس لانا ہوگا ، وانگ ژی

شام : تکفیری باغیوں کے راکٹ حملے ، پانچ بچوں سمیت 12افراد ہلاک

داعش نے حملوں کیلئے قرآن پاک کے نسخوں میں بھی بم نصب کرنا شروع کردیئے

نیپال لاپتہ ہونیوالے طیارے کا ملبہ مل گیا ،تمام 23 افراد ہلاک ، چینی اور کویتی شہری بھی شامل ہیں

مذاکرات میں شرکت کیلئے ابھی تک افغان حکومت نے پیشکش نہیں کی،ترجمان طالبان