بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ فروری

آج کی بین الاقوامی خبریں (2016-02-10)

بھارت : جج کے لان سے سبزی کھانے پر بکری گرفتار،بکری تھانے میں دہائیاں دیتی رہی، پو لیس کو بے زبا ن جا نور پر تر س نہ آ یا

جرمنی میں 2 ٹرینیں ٹکرا گئیں ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی، حادثہ ایک ہی ٹریک پر پیش آیا ، ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

ہانگ کانگ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن پر ہنگامے پھوٹ پڑے، متعدد افراد زخمی،مظاہرہ کرنے والوں میں ذیادہ تر افراد نے کھا نے پینے کے اسٹال لگا رکھے تھے

راجستھان کی دو خواتین نے قاضی ہونے کا دعویٰ کردیا، علماء کی شدید مخالفت ،دعویٰ غیر اسلامی ہے اسلام میں عورت قاضی نہیں ہو سکتی، اگر اسلام میں کسی خاتون کو قاضی ہونے کا حقدار قرار دیا جاتا تو اس کیلئے حضرت فاطمہ بنت محمد رول ماڈ ل ہیں، مسلم پرسنل لاء بورڈ

سینئر طالبان رہنما اور ملا عمر کے قریبی ساتھی ملا حسن رحمانی کینسر کے باعث انتقال کر گئے

روس نے افغان امن عمل میں ایران اور بھارت کو بھی شامل کر نیکی تجو یز دیدی ، جنگ مسئلے کا حل نہیں، اسی لیے ہم امن عمل کی حمایت کرتے ہیں، افغانستان میں جاری جنگ محض داخلی مسئلہ نہیں اس میں بیرونی قوتیں بھی ملوث ہیں، روسی سفیر

نیپال کے سابق وزیر اعظم سنیل کوئرالہ انتقال کر گئے

برازیل ،زکا وائرس کا خوف ،شوہربیویوں کو چھوڑنے لگے ، لاطینی امریکا میں وائرس سے متاثرہ خواتین کے ہاں چھوٹے سروں والے بچوں کی پیدائش کے پیش نظر اسقاط حمل سے متعلق قانون پر نظر ثانی کا امکان

امریکہ کوترکی اورکرد باغیوں میں سے کسی ایک کو چننا ہو گا ،صدرطیب اردگان، سیکورٹی فورسز کاکرد باغیوں کیخلاف آپریشن جاری ، عمارت میں چھپے 60باغیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا گیا