بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر جنوری

آج کی بین الاقوامی خبریں (2016-01-18)

افغانستان،رکن صوبائی کونسل عبداللہ شنواری کے گیسٹ ہاؤس میں خودکش دھما کہ 11افراد جاں بحق 20زخمی ، عبداللہ شنواری بال بال بچ گئے، 5کی حالت تشویشناک ،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،داخلی و خارجی راستے سیل ، سرچ آپریشن شروع

امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں،پابندیاں بیلسٹک میزائل تجربات میں ملوث ایرانی شخصیات اور کمپنیوں پر عائد کی گئی ہیں

ایران اس دنیا کے ساتھ نئے تعلقات بنائے، صدر اوبامہ ، معاہدہ کامیاب سفارتکاری کا نتیجہ ہے، ایران اور امریکہ کے درمیان اختلافات اب بھی برقرار ہیں،امریکی صدر

ایران پر پابندیوں کا خاتمہ، مشرق وسطیٰ کی تمام سٹاک مارکیٹیں کریش کر گئیں، ایران کی طرف سے یومیہ پا نچ لاکھ بیرل اضافی تیل عالمی منڈی میں دستیاب ہوگا،عالمی منڈی میں قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

بھارت، خاتون نے وزیراعلیٰ نئی دہلی اروند کیجروال کے منہ پر سیاہی پھینک دی، سکیورٹی اہلکاروں نے خاتون کو گر فتار کر لیا ،وزیر اعلی کے حکم پر رہا کردیا گیا ،میرا تعلق عام آدمی ہی سے ہے،خاتون

اٹلی ، انسانی اسمگلنگ کے جرم میں گرفتار3ہسپانوی باشندوں کے حق میں مظاہرہ

اتحادی فوج نے حوثیوں کا بیلسٹک میزائل فضاء میں تباہ کر دیا ،بیلسٹک میزائل حوثی باغیوں کی جانب سے مآرب میں حکومتی مراکز پر داغا گیا تھا

امریکہ،آلودہ پانی کے باعث ایمرجنسی نافذ، پانی میں آلودگی کا معاملہ 2014 میں پانی سپلائی کرنے والے کو تبدیل کرنے کے بعد سامنے آیا ہے