بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار جنوری

آج کی بین الاقوامی خبریں (2016-01-10)

یورپی یونین ممالک میں کم تنخواہ والے ممالک میں سپین کا نویں نمبر پر، ایک ہزار یوروز سے ز ائد تنخواہ ماہانہ دینے والے ممالک میں لکسمبرگ کا پہلا نمبر

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے نمائندے کی یمن سے بیدخلی کا فیصلہ واپس

شام میں جہادیوں کی جیل پر روسی فضائی حملہ، دس ہلاک

سابق مصری صدر کو دی گئی سزا کی توثیق

ترکی، بسوں کے حادثات میں ایک درجن سے زائد مہاجرین ہلاک

شامی حکومت کی امن مذاکرات میں شرکت کا عندیہ دیدیا

لڑکیوں کے لپ اسٹک لگاکر کالج آنے پر بھارتی گورنر کو اعتراض مہنگا پڑ گیا ،بھارتی گورنر کے ان ریمارکس نے بھارت میں طوفان کھڑا کردیا

برطانیہ اور یوکرائن میں برفباری اور شدید بارشیں کے بعد دریا کا بند ٹوٹ گیا، نظام زندگی درہم برہم ،گلیاں ، شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں، سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے کی وجہ سے شہری محفوظ مقام پر منتقل ہونے پر مجبور،کیف میں شدید برف باری سے عمارتیں اور سڑکیں برف سے ڈھک گئی

نریندر مودی کا پٹھان کوٹ ائیربیس کا معائنہ حملے بارے بریفنگ

نئے سال کے آغاز پر 5 امیر ترین افراد 194 ارب ڈالر سے محروم،سال2016 اپنے آغاز پر ہی دنیا کے بڑے بڑے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے لے ڈوبا

رنگ گورا کرنے والی گولیاں بنانے والی تھائی کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا ، کمپنی نے اپنی گولیوں کے لیے ایک ایسا اشتہار تیار کیا جسے سوشل میڈیا پر نسل پرستانہ قراردیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کا سامنا ، حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے سیول سیکرٹریٹ کو نہ صرف اپنا اشتہار واپس لینا پڑا بلکہ معافی بھی مانگنی پڑی

ہم خطے میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے ، ایران کا اقوام متحدہ کو خط ، سعودی عرب خطے میں مسلکی منافرت کو ہوا د ینے ، ایران کے عالمی طاقتوں سے جوہری معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ناکامی کے بعد ایران سے متعلق غلط فہمیاں پیدا کر رہا ہے،جواد ظریف کا خط