بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعہ دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-30)

بیجنگ،چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی مشترکہ رابطہ کمیٹی کا چھٹا اجلاس
بلوچستان کے 12اہم منصوبوں کو سی پیک میں شامل کرنے کی منظوری دیدی گئی
جے سی سی کے 27سے 29دسمبر تک بیجنگ میں جاری اجلاس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کی قیادت میں بلوچستان ، سندھ،کے پی کے ، گلگت بلستان کے وزراء اعلیٰ پنجاب کے صوبائی وزیر سمیت وفاقی و صوبائی حکام کی شرکت

آرمی چیف کا اٹک کے قریب بہادر رینجرز کا دورہ ، پاک اردن مشترکہ مشقوں فجر الشرق ون کا معائنہ
جنگ کی نوعیت بدل چکی ہے براہ راست تنازعات سے بچا جاتا ہے، مشقوں سے دو طرفہ پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ ہوگا،جنرل قمر جاوید باجوہ
انسداد دہشت گردی کی مشترکہ تربیت کی مشقیں دو ہفتے جاری رہیں گی، آئی ایس پی آر

آج بھی میثاق جمہوریت پر کاربند ہیں، نواز شریف
اپنی مسجد بنانے اورمیں نہ مانوں کہنے والوں کاکسی کے پاس علاج نہیں، آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ دیا ہے، حکومت عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی،جمہوریت کا مطلب دوسروں کو برداشت اور مثبت تنقید کا سامنا کرنا ہے،برداشت کے بغیر گھر اور خاندان بھی نہیں چلتے ، سی پیک ملک کی ترقی کے لیے مثالی منصوبہ ہے
حکومتی اہداف کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں، 2018 تک ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا
آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کو بڑا مینڈیٹ دیا ہے ، اتنا مینڈیٹ کسی قسمت والی جماعت کو ہی ملتا ہے ، حکومت عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی ،وزیر اعظم کا آزاد کشمیر کونسل سے خطاب

اوگرا نے یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات6.93روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کردی، سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال

صدر مملکت قومی دفاعی یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کی ملاقات،دفاعی امور پر بریفنگ دی
دفاعی یونیورسٹی کی سٹریٹجک اور سلامتی کے حوالے سے اہم کردار ہے ،ممنون حسین

پیپلز پارٹی اور اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف تحریک چلاتی ہیں تو تحریک انصاف ان کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہے،عمران خان
ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، پاناما لیکس کے معاملے پر اگر انصاف نہیں ملا تو دوبارہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے،سربراہ تحریک انصاف

مفاہمتی سیاست کا زمانہ گیا، نوازشریف کو کارگل آپریشن کی تفصیلات کا علم تھا، چودھری شجاعت حسین
نیشنل ایکشن پلان پر صوبوں نے عمل نہیں کیا، نوازشریف کے سامنے شہبازشریف زیرو ہیں، وہ انہیں بھائی نہیں وزیراعلیٰ سمجھیں، میڈیا سے گفتگو

سی پیک منصوبے کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھایا جائے،مولانا فضل الرحمان
جب تک اس منصوبے پر سنجیدہ تحفظات تھے ہم نے ساتھ دیا لیکن غیر سنجیدہ تحفظات کا ساتھ نہیں دے سکتے ،نیشنل ایکشن پلان سے متوقع نتائج بر آمد نہیں ہو سکے ہیں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع قبول نہیں، پریس کانفرنس

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کیلئے تیار کردہ دو بحری جہاز پی ایم ایس ایس ہنگول اور بسول 3 روزہ خیر سگالی دورے پر انڈونیشیا کی پورٹ بیلاوان پہنچ گئے

عمران خان کی شوکت خانم ہسپتال پر سیاست مایوس کن ہے،مریم اورنگزیب
1990میں نواز شریف نے کینسر ہسپتال کیلئے زمین دی اور تمام مشنری کو ڈیوٹی فری کر دیا، عمران اگر نواز شریف کے احسان مند نہیں تو احسان فراموش بھی نہ ہوں،وزیرا طلاعات و نشریات

مشتعل نوجوان نے ایم این اے ڈاکٹراظہرجدون کو تھپڑمار دیئے
پولیس نے نوجوان گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا،آج عدالت پیش کیا جائیگا
اظہر جدون نے لیفٹیننٹ جنرل ایاز رانا کو تھپڑ مروائے،آج میں نے بدلہ لیا، گرفتار زین کی میڈیا سے گفتگو
ایم این اے ڈاکٹراظہرجدون کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی
تھپڑکیس کے بعد ایبٹ آباد پولیس نے دو ایف آئی آر درج کیں۔ تاہم تیسری ایف آئی آرکیہال کے رہائشی شیرمحمد خان ولد شیردل خان کی مدعیت میں درج ہوئی