بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
جمعرات دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-29)

2018ء تک لوڈ شیڈنگ قصہ پارینہ ہوجائے گا ، امن ، ترقی اور خوشحالی قوم کا مقدر بنے گی ، نواز شریف
مخالفین ہماری ٹانگیں کھینچنے میں مصروف ہیں ، مخالفین مخالفت چھوڑ کر قوم کی ترقی کے سفر میں ہمارا ساتھ دیں ، پاک چین آئرن برادرز ہیں ، دوستی سے پورا خطہ مستفید ہوگا ، وزیر اعظم کا چشمہ تھری نیو کلیئر پاور پانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

آرمی چیف نے ترجمان طالبان مسلم خان سمیت 8 دہشتگردوں کی سزائے موت ،3 کی عمر قید کی توثیق کردی
تمام دہشتگرد سرکاری اداروں کے افسران،فورسز پر حملوں،سانحہ صفورہ گوٹھ حملہ اور سبین محمود کے اغواء اور قتل ،چینی انجینئرز کے قتل میں ملوث تھے،آئی ایس پی آر

اسلام آباد،وفاقی حکومت کا قرض اتارو ملک سنوارو سکیم کے تحت جمع کی گئی رقم واپس کرنے کا اعلان ،تمام بینکوں کو ہدایات جاری کردی جائیں گی
حکومت کو دو ارب 80 کروڑ روپے کی آمدن ہوئی ،حکومت نے ایک ارب 70 کروڑ روپے کا قرضہ اتار دیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس
ای سی سی نے وزارت کامرس کو2لاکھ25ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی
اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی31دسمبر2015ء تک زرعی ترقیاتی بنک کے ذمہ54ارب 46کروڑ روپے کا قرض واجب الادا تھا اس کو7.5فیصد سالانہ کے نفع پر ریڈیم ریبل شےئرمیں منتقل کردیاگیا ہے ، وزارت خزانہ

عمران خان اور شیخ رشید کی ملاقات ،آصف زرداری کی پاکستان آمد اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے اور عوامی رابطوں میں تیزی لانے پر اتفاق

اسلام آباد،وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا اٹارنی جنرل کے خط پرنوٹس
ایف آئی اے کوقومی اداروں کیخلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

دیکھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی پانامہ لیکس کے معاملے پر کیا پالیسی اختیار کرتی ہے، عمران خان
جسٹس ثاقب نثار پر پورا اعتماد ہے، جسٹس انور ظہیر جمالی نے پانامہ لیکس کیس کی مکمل سماعت کی مگر آخر میں کمیشن کے چکر میں پڑ گئے، چیئرمین تحریک انصاف

الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل خوشاب کے چیئر مین کا الیکشن کالعدم قرار دیکر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیدیا

کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کا دورہ شمالی وزیرستان
فسروں اور جوانوں کے جذبے کو سراہا، آئی ایس پی آر

جمعیت علماء اسلام (ف) نے آرمی کے سینئر جنرل کو آرمی چیف بنانے کا بل لانے کا اعلان کر دیا
اس بل کے آنے سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ ختم ہو جائے گا، حافظ حمد اللہ

آصف زرداری اوربلاول کے پارلیمنٹ میں آنے کافیصلہ ملک کیلئے بہترہوگا،سید خورشید شاہ
پارٹی کوبلاول بھٹوہی لیڈکررہے ہیں ،اپوزیشن لیڈربھی وہی ہوں گے ،ہم لوگوں کی تعدادچھپانے کیلئے رات کے اندھیرے میں نہیں دن کی روشنی میں جلسے کرتے ہیں،قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی

اورنج لائن ٹرین منصوبے : متاثرین کو پراپرٹی اور پروفیشنل ٹیکس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ

پاکستانی مداح کا سلمان خان کو سالگرہ پر انوکھا تحفہ
علی ملک نے نمبر پلیٹ فروخت کر کے حاصل ہونے والی آمدن سلمان خان کی فلاحی تنظیم کیلئے وقف کردی