بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-28)

آصف زردار ی کی اپنے اور بلاول کے ایک ساتھ موجودہ پارلیمنٹ میں جانے کی خوشخبری
جمہوریت میں کبھی کبھی نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے، پاکستان کو بچانے کی خاطر پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، ہم مغل بادشاہ کونہیں چھوڑیں گے
میں نواب شاہ سے جب کہ بلاول لاڑکانہ سے اپنی والدہ کی نشست سے انتخابات میں حصہ لیں گے
نواز شریف وہ دن یاد کریں جب میں نے اپنے تمام اختیارات پارلیمنٹ کو تفویض کردیئے
نوازشریف الیکشن جیتے نہیں تھے بلکہ ہم نے انہیں امانت کے طور پر اقتدار سونپا تھا، ہم چاہتے ہیں آپ تاریخ میں اپنی عزت بنائیں لیکن کشمیری جانیں دے رہے ہیں اور آپ مودی کے ساتھ کھانا کھارہے ہیں
ہم نے بھٹو کا نقصان برداشت کیا ہے، آپ کا تو کبھی کوئی جانور بھی زخمی نہیں ہوا، سابق صدر کا گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب

پاک فوج قومی سلامتی سے متعلق اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ،جنرل قمر جاوید باجوہ
فوجی افسران نے آپریشن ضرب عضب میں بے مثال قربانیاں دیں،افسران کے قائدانہ کردار سے پاک فوج مزید مضبوط ہوئی ہے،آرمی چیف کا فوجی افسران سے خطاب

مو لا نا فضل الرحمان کی وزیر اعظم سے ملا قات
وزیر اعظم نے مو لا نا فضل الرحمان کو پیپلزپارٹی کو منانے کا ٹا سک دیدیا، قائد جمعیت نے بھی بھر پو ر تعا ون کی یقین دھا نی کرا دی
اپوزیشن کو ساتھ لے کر ہی حقیقی ترقی کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے اور مسلم لیگ(ن) اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے میں سنجیدہ ہے، نواز شریف
وزیر داخلہ چودھری نثارکی بھی وزیر اعظم سے ملاقات
داخلی سلامتی اور ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال

حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی،بلاول بھٹو زرداری
حکمرانوں کی پالیسی سے ملکی سلامتی کو خطرہ ہے، آج بھی تخت جاتی امرا کی بادشاہت ہے، دیکھنا ہے سپریم کورٹ کیا کرتی ہے؟ نواز کیبنٹ میں دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس، 4 مطالبات کی منظوری کیلئے لانگ مارچ کا فیصلہ
آصف زرداری اوبلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ،انکے پارلیمانی سیاست میں آنے کے فیصلے کا خیرمقدم
پارلیمان کے اندراورباہرحکومت پردباؤ میں شدت لائی جائے گی ، وزیرداخلہ چوہدری نثارکے خلاف توہین عدالت کیس میں فریق بننے کا فیصلہ ،نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی پرافسوس کااظہار کیا گیا،فرحت اللہ بابر اور دیگر رہنماؤں کو میڈیا کو بریفنگ
اجلاس میں شہید بے نظیربھٹوکوزبردست خراج تحسین پیش کیا گیا

تحریک انصاف کی پولیٹیکل سٹریٹجی کمیٹی کا اہم ترین اجلاس، پانامہ لیکس پر عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ

مولانا فضل الرحمن کی چودھری شجاعت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات، مختلف امور پر بات چیت
خطہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال، چودھری شجاعت نے اپنے غیرملکی دورہ کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا

سپریم کورٹ کے نے ناقص دودھ،ناقص پانی فروخت کرنیوالی کمپنیوں کی انسپکشن کے لئے لوکل کمیشن تشکیل د یدیا، تفصیلی رپورٹ طلب
اہم اور سنجیدہ معاملہ ہے، عدالت بچوں کو زہر پلانے کی اجازت نہیں دے گی اہم مسئلے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،ریمارکس

لاہور ہائیکورٹ، نیپرا کو وزارتِ پانی بجلی کے ماتحت کرنے کیخلاف دائر درخواست پروفاق سے جواب طلب

شاہراؤں پر لگے جناتی بل بورڈز انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہیں، بورڈز لگا کر عوام کے راستے روک جاتے ہیں، کسی کمپنی کو عوام کے راستے روکنے کی اجازت نہیں دے سکتے،سپریم کورٹ

سی پیک ون بلٹ ون روڈ پراجیکٹ کا سب سے بڑا منصوبہ پورے خطے کو آپس میں جوڑ دے گا، احسن اقبال
چھٹی جے سی سی میں نئے پراجیکٹس کی شمولیت سے سی پیک کے تحت سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہوگا
پاکستان اور چین مل کر سی پیک کیخلاف مزموم مقاصد رکھنے والی قوتوں کو ناکام بنائیں گے،چھٹی جے سی سی سے پہلے بیجنگ میں یو نیورسٹی سے خطاب

پاکستان دہشت گرد نہیں محفوظ ملک ہے،چینی شہری
لاہور پولیس کی جانب سے چوری ہونے والے 5 لاکھ روپے 24 گھنٹے میں ڈھونڈ نکالنے پر چینی حکام نے خوشی کا اظہار