بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-27)

دشمن بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ بننا چاہتے ہیں، بلوچستان کے عوام ایسے دشمنوں کو مسترد کرچکے ہیں،آرمی چیف
ناسمجھی میں دشمن کی سازش کا شکار ہونے والوں کیلئے دروازے کھلے ہیں ، سی پیک روشن اور خوشحال بلوچستان کی ضمانت ہے
ہماری دشمنی پاکستان کے دشمنوں سے ہے، دشمن بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ کا بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

ٹوبہ ٹیک سنگھ،زہریلی شراب پینے سے 13 افراد ہلاک ، 70سے زائد متاثر

پانامہ معاملہ عدالت عظمی میں زیر سماعت ہے اس پر زیادہ کچھ نہیں کہا جاسکتا،حسین نواز
عدالت عظمیٰ کو مطلوبہ دستاویزات مہیا کریں گے ،ایسی کوئی وجہ نہیں ہم پانامہ لیکس بارے عدالت کو مطمئن نہ کریں،میڈیا سے گفتگو

ملک بھر میں بارش کیلئے ایوان صدر میں نمازاستسقا کی ادائیگی
صدر مملکت نے ایوان صدر میں ادا کی گئی نماز استسقا میں شرکت کی
علما ابررحمت کیلئے نماز استسقا کے اجتماعات منعقد کرائیں میں بھی شریک ہوں گا، ممنون حسین

پلی بارگین کا مقصد عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی کے ساتھ ساتھ لٹیروں کی معافی نہیں،قمرزمان چوہدری
پلی بارگین ایک سزا ہے جس میں ملزم صرف جیل نہیں جاتا، سزا کے تمام لوازمات اس پر لاگو ہوتے ہیں
کرپشن میں ملوث کوئی سرکاری ملازم پلی بارگین کرتا ہے تو اسے سرکاری ملازمت سے ڈسمس کردیا جاتا ہے اور وہ ساری عمر سرکاری ملازمت نہیں کرسکتا
اگر کوئی منتخب عوامی نمائندہ کرپشن کے الزام میں نیب سے پلی بارگین کرتا ہے تو وہ دس سال کیلئے نااہل ہوجاتا ہے اور آئندہ کوئی الیکشن نہیں لڑ سکتا، چیئرمین نیب کی میڈیا سے گفتگو

نیب کو سپریم کورٹ کے ماتحت کرنے کی چوہدری نثار کی بات کی حمائت کرتے ہیں،عمران خا ن
27 دسمبر کا انتظار ہے دیکھتے ہیں پیپلزپارٹی کیا کرتی ہے
نیب کرشن میں اضافے کا باعث ہے‘ اداروں کو وزارتوں کے ماتحت کرنا درست نہیں
عوام نواز شریف کو مجرم سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں انہیں سزا ہو،نواز شریف کو پانامہ کا پوری طرح جواب دینا پڑے گا
خواجہ آصف کے ایٹمی پرگرام سے متعلق بیان پر پاکستان کی بدنامی ہو ئی ، میڈیا سے گفتگو

اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو حکومت باآسانی اپنے پانچ سال پورے کرلے گی،متحد ہو گئے عام انتخابات وقت سے پہلے ہوسکتے ہیں،چوہدری شجاعت
گرینڈ اپوزیشن الائنس وقت کی ضرورت ہے، قوم کو سپریم کورٹ پر اعتماد ہے، عمران خان کو بھی عدلیہ پر اعتماد کرنا چاہئے
حویلیاں طیارہ حادثہ کی شفاف تحقیقات کی توقع ہے، جنید جمشید عظیم انسان تھے،، جنید جمشید کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو

آصف زرداری کی پاکستان آمد پر حکومت نے دوغلا کردار ادا کیا ہے، خورشید شاہ
ایک طرف وزیراعظم نے خوش آمدید کہا اور دوسری طرف انہیں خوفزدہ کرنے کیلئے ایک حرکت کی گئی لیکن ہم نواز حکومت کے ان ہتھکنڈوں سے کسی صورت خوف زدہ نہیں ہوں گے
عمران خان تحمل کا مظاہرہ کرتے تو نوازشریف حکومت کو ٹف ٹائم دینا آسان ہوتا
سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا،لچک کا مظاہرہ کرنا پڑتا ہے،صحافیوں سے گفتگو

عمران خان یہودی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، مولانا فضل الرحمن
الزامات نہ لگائے کردار کا مقابلہ کریں، ان کے کردار سے تعفن اٹھے گا،زبان کھولی تو گلی میں جینا محال ہو جائے گا
خیبر پختونخوا میں منافقوں کی حکومت ناکام ہو چکی، 2017ء کی تحریک میں ان کا مکمل صفایا کریں گے، امریکی مخالفت پر دہشتگردی کے طعنے ملتے ہیں لیکن جماعت حق کی صدا بلند کرتی رہے گی، نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب

شراب خانوں پر پابندی سے متعلق درخواستوں کی سماعت
غیرمسلم شراب خانے بند کرناچاہتے ہیں تومسلمانوں کو کیا مسئلہ ہے، جسٹس سجاد علی شاہ
درخواست گزار رمیش کمار ایک سیاست دان ہیں وہ ہندووں کی نمائندگی نہیں کرسکتے، عاصمہ جہانگیر
کورٹ نے نئی درخواستوں پر فریقین کو گیارہ جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیے

آصف علی زرداری کے دوست انور مجید کے دست راست سلمان خواجہ نے حفاطتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

آج سی ای سی میں چار مطالبات کے آئندہ کے لائحہ عمل بارے فیصلہ کیا جائے گا، لطیف کھوسہ
سابقہ روایات کے مطابق بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا،
پاکستان آ صف زرداری کا ملک ہے وہ آتے اور جاتے رہیں گے،خصوصی گفتگو

مے فیئرفلیٹس موٹروے کے کمیشن سے بنائے گئے ،عمران خان
پانامہ مقدمہ میں انصاف نہ ملاتوسڑکوں پرآئیں گے،دیکھتے ہیں آصف زرداری آج کیادھماکہ کریں گے
کرپشن کاالزام نوازشریف پرہے تووہ خودجواب دیں ،وزراء کوجواب نہیں دیناچاہئے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو