بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
پیر دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-26)

چودھری شجاعت اور آصف زرداری ملاقات میں گرینڈ اپوزیشن الائنس پر اہم بات چیت
اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا، انفرادی سیاست نہیں مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے: سابق وزیراعظم
جمہوریت کا مطلب حکمرانوں کو مضبوط کرنا نہیں، مفاہمت جمہوریت سے ہے ن لیگ سے نہیں، پنجاب میں ڈیرہ ہو گا، سابق صدر جنوری میں اسلام آباد جائینگے ، چوہدری شجاعت

کرپشن کی ٹیم بنائی گئی تو نواز شریف کپتان ، مولانا فضل الرحمن وائس کپتان ، آصف زرداری ، شبہاز شریف کوچ ہیں، عمران خان
سی پی پیک سے پورے خطے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی، حکومت نے خیبر پختونخوا سمیت چھوٹے صوبوں کو سی پیک میں ان کا بنیادی او ر جائز حق نہ دیا تو بھر پور انداز میں اس حق کو لینے کے لئے کر دار ادا کریں
نواز شریف نے نیب ، پولیس ، ایف بی آر اور دیگر تمام ادارے تباہ کر دیئے ہیں، دو اہم ادارے سپریم کورٹ ن اور فوج بچے ہیں
سپریم کور ٹ سے انصاف ملے گا، پھر بھی نہ ملا تو سڑکوں پر نکل کر کرپٹ مافیا کے خلاف مرتے دم تک مقابلہ کرونگا ،صوابی میں جلسہ عام سے خطاب

پاکستان پہلے سے زیادہ مضبوط اور ترقی و خوشحالی کی جانب بڑ ھ رہا ہے،آصف زرداری
ہمیں اپنی خامیوں پر نظر ڈالنی ہو گی،انور مجید کے ساتھ کیا ہوا ؟ کیوں ہوا ؟سوال وزیرداخلہ سے پوچھاجائے، امید ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو عدالتوں سے انصاف ملے گا،میڈیا سے گفتگو

نیکٹا نے انسداد دہشتگردی ایکٹ1997ء اور عوامی نمائندہ ایکٹ 1976ء میں ترامیم کی تجویز دیدی

اقتصادی راہداری میں شمولیت پر غور کر رہے ہیں: نائب وزیر اعظم ازبکستان
منصوبہ سارے خطے کی تقدیر بدل دیگا اور اسکے مثبت اثرات اربوں لوگوں پر پڑیں گے،خطاب

پنجاب بھر میں ڈی سی اوز کا عہدہ ختم، ڈپٹی کمشنر بنا دیئے گئے، سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016ء جاری کر دی گئی

آصف زرداری زبردست سرپرائز دینگے،عوام24 گھنٹے انتظار کریں،بلاول بھٹو زرداری
جناح نے سیاسی جدوجہد کے ذریعے ہمیں آزادی دلوائی ،جناح کا پاکستان بنانے کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا
فاطمہ بھٹو اور ذوالفقار جونیئر میرے خاندان کا حصہ ہیں”ہمارے دل کے دروازے ہمیشہ انکے لیے کھلے ہیں،چیئرمین پیپلز پارٹی کی مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو

کراچی :آصف زرداری کے ساتھی انورمجیدکے گھرپرچھاپا
بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد ، دو گارڈز گرفتار ، رینجرز افسران کی مدعیت میں مقدمات درج

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 220 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے چارج سنبھال لیا

بھارت کی پاکستانی اقلیتوں کیلئے شہریت فیس میں کمی
رجسٹریشن فیس کو 15 ہزار روپے سے کم کر کے ایک سو روپے کردیا گیا

عمران خان پینترے بدلنے کے ماہر ہیں انہیں اول انعام ملنا چاہئے،مولانا فضل الرحمان
آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی منہ کی کھائے گی ،اسلام دشمن قوتیں نہیں چاہتیں اسلام کے نام پر وجود میں آنیوالے ملک میں اللہ اور اس کے رسولﷺ کا نظام نافذ ہو بلکہ وہ اسلامی نظام میں رکاوٴٹ ڈالنے کے لیے نت نئے ڈرامے رچا کر اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے
جمیعت علماء اسلام نے اللہ اور اس کے رسولﷺ کے نظام کو نافذ کرنے کے لیے من دھڑ کی بازی لگا رکھی ہے ،فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے خلاف ہیں ،بہتر ہوگا فاٹا کے عوام کی امنگوں اور فریقین کے مابین جرگوں پر عملدرآمد کیا جائے، عوامی اجتماع سے خطاب

قائداعظم محمد علی جناح کا 140 واں یوم ولادت ملی جوش و جذبے سے منایا گیا
بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر میں تقریباًت کا انعقاد

وزیراعظم نواز شریف 67 برس کے ہوگئے، والدہ نے سالگرہ منائی، کیک کھلایا، دعائیں دیں اور نیک تمناوٴں کا اظہار کیا
خاتون اول کلثوم نواز نے بھی اپنے شوہر کا منہ میٹھا کرایا

قائد اعظم کے فرمودات کے مطابق ملک کو ترقی دینا ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ
بلاول نے 4 بڑے مطالبات سامنے رکھے ہیں جو جائز ہیں، جنوری کے پہلے ہفتے میں اپیکس کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے،2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کامیاب ہو گی
صرف ایک آئی جی سندھ کا ہی مسئلہ نہیں اور بھی معاملات ہیں ،کسی کے چھٹی پر چلے جانے سے معاملات نہیں رکتے
میئر کو اختیارات دینا میرے بس میں نہیں ہے ،کوئی سیاسی بات کرنا چاہتا ہے تو وہ اس کا حق ہے، آصف زرداری 27 دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب کریں گے ،مرادعلی شاہ کی پر مزار قائد پر پھول چڑھا نے اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت

صدر مملکت کی عوام سے آج ملک بھر میں بارش کیلئے نماز استسقاء اور خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل

ملک میں جمہوریت کے نام پر بدترین بادشاہت ہے،سراج الحق
حکمران سامراجی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے معاشرے کو تقسیم کررہے ہیں اور یہ تقسیم زندگی کے تمام شعبوں میں گہری ہوتی جارہی ہے
ظالمانہ نظام کی پشت پر بیورو کریسی اور اسٹیبلشمنٹ میں بیٹھے سامراج کے وہ ایجنٹ ہیں جواسلام سے خائف اور مذہب کو صرف کلچر کی حد تک مانتے ہیں
نظام مصطفیﷺ جمہوریت کا راستہ ہے ،ہم انتخاب کے ذریعے انقلاب لائیں گے،مرکزی شوری ٰ کے تین روزہ اجلاس کے آخری سیشن سے خطاب

عالمی قانون کے مطابق بھارت سندھ طاس معاہدے کا پابند ہے، رضا ربانی
اس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو عالمی قانون کے مطابق وہ جرم ہوگا اور جنگ کا قدم تصور کیا جائے گا،چیئرمین سینیٹ کی گڑھی خدابخش بھٹو میں بے نظیر بھٹو، ذوالفقار بھٹو اور دیگر شہداء کی مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو

مصرمیں بحری جہازمیں پھنسے پاکستانی اورجہازکاعملہ آج عدالت میں پیش ہو نگے
عدالتی فیصلے اورعملے کے مرضی سے پاکستانیوں کی واپسی عمل میں لائی جائیگی ،ترجمان دفترخارجہ

2016ء فضائی حادثات کی تاریخ میں خونی ترین سال رہا
صرف دسمبرمیں سانحہ حویلیاں سمیت تین بڑے فضائی حادثات میں ڈیڑھ سو کے قریب افراد لقمہ اجل بن گئے