بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
اتوار دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-25)

زرداری کی واپسی کسی ڈیل یا مفاہمت کا نتیجہ نہیں، ان پر کوئی مقدمہ ہے نہ ہی وہ مطلوب ہیں،وزیر داخلہ
وزیراعظم کے عہدے کی خواہش کا الزام غلط ہے
عزت عہدوں میں نہیں کردار میں ہوتی ہے، کراچی میں رینجرز کی کارروائی کا زرداری کی واپسی سے کوئی تعلق نہیں ہے،کوئٹہ کمیشن رپورٹ کا جواب سپریم کورٹ میں دو نگا،میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

وعدہ رہا ،عدلیہ پر عوام کا اعتماد بحال کریں گے،جسٹس میاں ثاقب نثار
مصلحت ، مفاد اور خوف کا شکار نہیں ہونگے ،اپنے فیصلوں میں کسی قسم کا دباؤ نہیں لیں گے، اپنا فرض نبھاؤں گا، عوام دیکھیں گے شفافیت کیا ہوتی ہے،نامزد چیف جسٹس سپریم کورٹ

کپتان نے نون لیگ سے ہاتھ ملانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے لیا
بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں پارٹی پالیسی سے رو گردانی کرنے والے ارکان کی پارٹی رکنیت معطل ، اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کر دیئے گئے

سی پیک منصوبہ: انڈیا کو شمولیت کی پاکستانی پیشکش، چین جواب کا منتظر
تیسرے فریق کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں متعارف کرنے کے امکانات پر فیصلہ پاکستان سے مشاورت اور ہم آہنگی کی بنیاد پر ہونا چاہیے ، ترجمان چینی دفتر خارجہ

عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، اسحاق ڈار
سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت بنانے کا عمل روکنے پر شدید تحفظات کا اظہار

ہم دھرنوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے بلکہ دھڑن تختہ کرتے ہیں،چوہدری شجاعت
ملک میں اپوزیشن کے مشترکہ گرینڈ الائنس کی ضرورت ہے
2018ء کے انتخابات سے پہلے اگر انتخابی اصلاحات نہ ہوئیں تو آئندہ انتخابات بھی شفاف نہیں ہوں گے
ہم ایسا ٹیکا لگانے والے ہیں کہ لوگ خود مسلم لیگ (ق) میں شامل ہونا شروع ہوجائیں گے،کراچی میں ورکرز کنونشن سے خطاب، میڈیا سے بات چیت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 26دسمبر سے چین کا4روزہ سرکاری دورہ کریں گے،نئے منصوبوں کیلئے معاہدے پر دستخط ہوں گے

سی پیک کے مغربی روٹ پر بے بنیاد پروپیگنڈہ اور غلط فہمیاں پیدا کرنیوالے منصوبے کو ناکام بنانے کی سازش کر رہے ہیں،مولانا فضل الرحمن
جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں کوئی اختلاف نہیں،صحافیوں اور نوجوانوں کے ایک وفد سے بات چیت

گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں پاکستان سر فہرست
حکومتی عدم توجہی کے باعث مسئلہ روز بروز سنگین ہوتا جا رہا ہے
گلیشئر کے پگھلنے کی رفتار اور اس سے لوگوں کی زندگیوں کا مطالعہ کرنے کیلئے مقامی رہائیشیوں کا اپنی مدد آپ کے تحت آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

وزیر داخلہ کا سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم کی حوالگی پر تھائی لینڈ سے اظہار تشکر
تھائی لینڈ کے تعاون کے بغیر مرکزی ملزم تک پہنچنا آسان نہیں تھا ، چوہدری نثار

مودی نے پاکستان کا ایک بوند پانی بھی روکنے کی حماقت کی توزندگی بھر پچھتائے گا،سراج الحق
خطے کو ہولناک جنگ سے بچانے اور علاقائی امن کو یقینی بنانے کیلئے عالمی برادری پاکستان کے خلاف بھارت کی آبی جارحیت کا نوٹس لے
حکمران مودی سے دوستی کے بجائے اسے دوٹوک پیغام دیں کہ اگر اس نے پاکستان کے خلاف آبی دہشت گردی بند نہ کی تو اسے خطرناک نتائج بھگتناپڑیں گے
کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی اور لاکھوں ہندوؤں کی آباد کاری سے بھارت اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا ، جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے وفد سے گفتگو

امریکہ میں پاکستان کیلئے جدید جنگی سسٹم کی تیاری
امریکی محکمہ دفاع نے رات یا خراب موسم میں کام کرنے والے ٹی ایس ایس کی تیاری کے لیے لوک ہیڈ مارٹن نامی کمپنی کو 28 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کا ٹھیکہ دے دیا،سسٹم پاکستان اور امریکی بحریہ کے لیے تیار کیا جا رہا ہے
اے ایچ 1 زیڈ کوبرا جنگی ہیلی کاپٹر کو امریکا کی نیوی کسی مہم کے دوران خصوصی طور پر استعمال کرتی ہے