بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
ہفتہ دسمبر

آج کی اہم خبریں (2016-12-24)

27دسمبر کو خوشخبری دونگا، عوام کیلئے مایوسی نہیں ، امید کا پیغام لے کر آیا ہوں ، آصف علی زرداری
اپنے گھوڑے والے دوستوں ، سیاسی اداکاروں سے کہتا ہوں میں بھاگا نہیں لوٹ آیا ہوں ،اللہ کے فضل ، مسلح افواج کی طاقت اور عوام کے اتحاد سے پاکستان کی جغرافیائی سرحدیں پوری طرح محفوظ ہیں ، شریک چیئرمین
میں آپ لوگوں کے اس خلوص اور پیار کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا ، جس کا مظاہرہ آپ لوگوں نے بی بی کی لاہور آمد کے موقع پر کیا تھا
مقبوضہ کشمیر میں پاکستان جھنڈا جدوجہد کی علامت بن گیا ، کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا، پاکستان کبھی ناکام ریاست نہیں بنے گا، ہم اپنے ملک کو شام نہیں بننے دیں گے، سی پیک منصوبہ پاکستان اور خطے میں ترقی کی نئی راہیں متعین کرے گا
پاکستان کھپے کے نعرے کو لے کر ہم آگے چلیں گے ، ماضی میں اس وقت کی کئی طاقتوں نے ہمیں چلنے نہیں دیا ، دوبارہ ایوانوں میں آئینگے، مرکز میں ہماری حکومت ہو گی ۔ 27 دسمبر کو کچھ نئی خوش خبریاں دوں گا ، وطن واپسی پر جلسے سے خطاب

کراچی : رینجرز کی آصف علی زرداری کی آمد سے قبل بڑی کارروائی
سابق صدر کے قریبی ساتھی کی کمپنی کے تین دفاتر پر چھاپوں کے دوران اہم ریکارڈ قبضے میں لے کر ایک غیر ملکی خاتون سمیت 4 افراد کو حراست میں لے لیا
ایک ہی کمپنی کے 2 دفاتر میں کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار ، بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولیاں برآمد کی گئیں،سندھ رینجرز
کارروائیاں اسلحہ کی موجودگی اور شرپسند عناصر کی مالی معاونت کی مصدقہ اطلاعات پر کی گئیں ،بیان

وزیر اعظم سے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات ،ملکی سلامتی امور پر تبادلہ خیال
نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کا آئی ایس پی آر ہیڈکوارٹر کا دورہ
آرمی چیف کی بطور ادارہ آئی ایس پی آر کے کردار کی تعریف

لیبیا کے طیارے کو اغوا کرنے والے ہائی جیکرز نے ہتھیار ڈال دیئے
مالٹا کی سیکیورٹی فورسز نے دونوں ہائی جیکرز کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی

کراچی:رینجرز نے کراچی میں بدامنی پھیلانے کی کوشش ناکام بنا دی
ایم کیو ایم عسکری ونگ کے دو کارکنان کو گرفتار ،زیر زمین چھپایا اسلحہ کا ذخیرہ بھی برآمد

آصف زرداری کی وطن واپسی کے بعد آج سے رائیونڈ کا کاوٴنٹ ڈاوٴن شروع ہو گیا، بلاول بھٹو

ضرورت پڑی تو بھارت کیساتھ تجارت روک دیں گے، خرم دستگیر
پاک بھارت تجارت کا حجم 2 ارب سے زائد ہے ،پاک فوج بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دے رہی ہے ،وفاقی وزیر کا توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب

پی آئی اے کی ایک اور باکمال سروس ، ٹوکیو سے لاہور آنیوالی پرواز کے صرف دس فیصد کام کرنیوالے انجن کیساتھ 200مسافروں کی زندگی داؤ پر لگا دی
ٹوکیوائیرپورٹ حکام نے طیارے کوگراوٴنڈکرکے ورکشاپ بھیجوادیا
پی آئی اے کی روایتی غفلت سے بھرپورلاجواب سروس ایک اوربڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
دو سو افراد کی زندگی بھی کیوں داوٴپرلگائی گئی ، فلائٹ عملے اورپی آئی اے حکام کی سخت سرزنش
جہازمیں فنی خرابی ہوئی ،یہ بات درست نہیں کہ انجن دس فیصدکام کررہاتھا،دانیال گیلانی

نواز شریف پنجاب کے وزیراعظم نہیں بلکہ پورے ملک کے وزیراعظم ہیں، انہوں نے سندھ کو گروی رکھوادیا ہے،مصطفی کمال
جب سیلاب آتا ہے تو وہ یہاں کا دورہ کرتے ہیں ، بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بننے کا نعرہ لگوارہے ہیں ، نعروں سے کام نہیں چلے گا ، اب خدمت کرنا ہوگی ورنہ عوام ووٹ نہیں دیں گے،چیئرمین پاک سرزمین پارٹی کا پکاقلعہ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب

فیصل آباد،تحریک انصاف کی قیادت نے رانا ثناء اللہ گروپ کے میونسپل کارپوریشن کے میئر کو وٹ دینے پر سابق سٹی ناظم ممتاز علی چیمہ کی رکنیت ختم کردی
میونسپل کارپوریشن کے دیگر پی ٹی آئی کے دس ممبران کی رکنیت بارے تحقیقات شروع

سابق صد وطن واپسی کے بعد سیاسی طور پر دوبارہ متحرک ہو گئے
جلد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کرکے گرینڈ الائنس کی تشکیل اور ملک کی سیاسی صورت حال پر مشاورت کریں گے

لاہور ہائیکورٹ نے اپنی تاریخ کا بڑا فیصلہ جاری کردیا
سینئر جج جسٹس عبدالسمیع خان کو ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کی ممبرشپ دینے کا حکم کالعدم
جسٹس عبادالرحمان لودھی نے ہائیکورٹ کے جج بارے فیصلہ دیکر قانون کی بالادستی قائم کر دی، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ممبرشپ کے معاملہ پر اثرورسوخ استعمال کیا گیا